ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا: سعودی عرب میں سخت قانون نافذ، خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی کئے جائیں گے باہر

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’ سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا اگر وہ قانون توڑتے ہیں اور سزا پوری ہونے کے بعد بھی انہیں ملک میں کبھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔

  • Share this:
کورونا: سعودی عرب میں سخت قانون نافذ، خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی کئے جائیں گے باہر
کورونا: سعودی عرب میں سخت قانون نافذ، خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی کئے جائیں گے باہر

ریاض۔ سعودی عرب (Saudi Arabia) حکومت نے کورونا وائرس (Corona Virus)  کی روک تھام کے لئے سخت قانون نافذ کر دئیے ہیں۔ ’ عرب نیوز‘ ایجنسی کے مطابق، سعودی وزارت داخلہ نے سماجی دوری (Social Distancing) بنائے رکھنے کے لئے سخت رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ اس میں بھیڑ لگانے، مال اور دکانوں کے باہر اکھٹا ہونے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’ سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا اگر وہ قانون توڑتے ہیں اور سزا پوری ہونے کے بعد بھی انہیں ملک میں کبھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔


پانچ سے زیادہ لوگوں کے ایک جگہ اکھٹا ہونے پر پابندی


وہیں، وزارت داخلہ کے ترجمان نے سماجی دوری کے لئے کئے گئے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک نے کورونا کے دوران پانچ سے زیادہ لوگوں کے ایک جگہ اکھٹا ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر دکان میں متعینہ تعداد سے زیادہ لوگ ہیں تو دکاندار پر 5,000 سعودی ریال کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ جبکہ دوسری بار قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ دوگنا ہو جائے گا اور تیسرے معاملے میں جرمانہ تین گنا ہو جائے گا۔


سعودی وزارت داخلہ کے مطابق، اگر نجی شعبے کی طرف سے اس کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو اسے تین ماہ کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ جبکہ دوسری بار خلاف ورزی کرنے پر چھ مہینے کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی شخص عوامی اجلاس میں حصہ لیتا ہے یا منعقد کرتا ہے تو اسے قانون کی خلاف ورزی مانا جائے گا جس کے لئے اس پر جرمانہ لگایا جائے گا۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں کورونا کے کل معاملوں کی تعداد 62,500 سے زیادہ ہے اور اب تک تین سو سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔
First published: May 22, 2020 08:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading