ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ 11458 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے متجاوز

ملک میں اس وقت کورونا کے 145779 سرگرم معاملے ہیں جبکہ اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد سرگرم معاملوں کے مقابلے 8551 زیادہ یعنی 154330 ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 13, 2020 12:08 PM IST
  • Share this:
ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ 11458 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے متجاوز
ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ 11458 نئے معاملے

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے متاثرین کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کے سب سے زیادہ 11458 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرکے 3.09 لاکھ پر پہنچ گئی ہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے سنیچر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں ے دوران 11458 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 308993 ہوگئی۔ اس دوران 386 لوگوں کی موت سے مہلوکین کی تعداد 8884 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 145779 سرگرم معاملے ہیں جبکہ اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد سرگرم معاملوں کے مقابلے 8551 زیادہ یعنی 154330 ہے۔ ہندوستان انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔


مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3493 نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں اور 127 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 101141 اور اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3717 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1718 لوگ بیماری سے صحت مند ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 47796 ہوگئی ہے۔


کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 40698 ہوگئی ہے اور 367 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 22047 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ کورونا کے سبب قومی راجدھانی دلی کی حالت بھی مسلسل بگڑتی جارہی ہے اور ملک میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد کے معاملے میں یہ تیسرے مقام پر ہے۔ راجدھانی میں جمعہ کے روز کورونا نے سب س زیادہ خراب صورت اختیار کی اور 2137 ریکارڈ نئے معاملوں سے کل متاثرین کی تعداد 36 ہزار اور ریکارڈ 71 مریضوں کی موت سے مہلوکین کی تعداد 1200 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دلی میں 36824 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1214لوگوں کی جانیں گئی ہیں جبکہ 13398مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔



ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ۔ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے لیکن تعداد اموات کے معاملے میں ریاست مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ گجرات میں اب تک 22527 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1415لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 15493 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک 12616 کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 365 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 7609 لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا کا قہر زوروں پر ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 12068ہوگئی ہے ور 272 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 8898لوگ پوری طرح ٹھیک ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 10443 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 440 لوگوں کی اس سے موت ہوگئی ہے جبکہ 7201 لوگ وائرس سے آزادی حاصل کرچکے ہیں۔
مغربی بنگال میں 10244 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 451 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 4206 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 5680 اور کرناٹک میں 6516 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 80 اور 79 ہوگئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4730 ہوگئی ہے اور 53 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہریانہ میں 70، پنجاب میں 63، بہار میں 36، کیرلا میں 18، اتراکھنڈ میں 21، اوڈیشہ میں 10، آسام اور جھارکھنڈ میں 8، چھتیس گڑھ اور ہماچل پردیش میں چھ ، چنڈی گڑھ پانچ، پڈوچیری میں دو اور تریپورہ، لداخ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
First published: Jun 13, 2020 12:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading