ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں 1.08 کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر، 5.20 لاکھ سے زیادہ اموات

اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 285268 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44080 افراددنیا چھوڑ چکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 03, 2020 01:31 PM IST
  • Share this:
دنیا بھر میں 1.08 کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر، 5.20 لاکھ سے زیادہ اموات
علامتی تصویر

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں 1.08 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 5.20 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 10836500 ہوگئی ہے جبکہ 520781 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔


ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 20903 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 625544 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے 379 اموات ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18213 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 227439 فعال معاملے ہیں اور اب تک 379892 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اب تک 2739092 افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 128742 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 1496858 افراد اس کی زد میں آئے ہیں جبکہ 61884 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


روس میں بھی کووڈ 19 وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اب تک 660231 افراد اس انفیکشن سے متاثر ہیں اور 9668 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ، وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 292004 ہوگئی ہے اور 10045 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 285268 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44080 افراددنیا چھوڑ گئے ہیں۔ چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اب تک 284541 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 5920 ہے۔




آٹھویں مقام پر اسپین میں اب تک 250103 افراد اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 28368 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے۔ اب تک 240961 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34818 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں ایران کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 238511 تک جا پہنچی ہے اور اس وائرس کی وجہ سے 29189 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 232863 ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 11106 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک یہاں 217809 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4473 افراد داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس میں، کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 203640 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29878 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 202284 ہوگئی ہے اور 5167 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں 197608 متاثر اور 1752 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 196370 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9006 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس کی جائے پیدائش سمجھے جانے والے چین میں اب تک 84830 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9761، کناڈا میں 8700، نیدرلینڈ میں 6132، سویڈن میں 5411، ایکواڈور میں 4639، سوئزرلینڈ میں 1965، آئرلینڈ میں 1738 اور پرتگال میں 1587 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
First published: Jul 03, 2020 01:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading