உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ابھی نہیں ٹلا کورونا کا خطرہ! 24 گھنٹے میں آئے 5300نئے کیس، ایکٹو معاملے اب بھی 4500 کے پار

    Coronavirus in India: وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کیسز کی کل تعداد 44558425 ہوگئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں ایک دن میں کورونا کیسز کی تعداد اب بھی 5 ہزار سے زائد ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کیسز کی کل تعداد 44558425 ہوگئی ہے۔ حالانکہ، کورونا کے ایکٹیو کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 46,342 سے کم ہو کر 45,281 پر آ گئے ہیں۔

      وزارت صحت کے مطابق ملک میں کووڈ کے 5,383 نئے کیسز آنے کے بعد، کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 4,45,58,425 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 5,28,449 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کورونا وائرس کے کل کیسز کا 10 فیصد ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.71 فیصد ہے، جو کہ راحت کی بات ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز میں 1,061 کی کمی آئی ہے۔

      کمپنی دے رہی ہے Mental Health ٹھیک رکھنے کیلئے 11دن کی چھٹی، تفصیل یہاں جانئے



      موت کے خطرے کو کم کر سکتی ہے دو کپ چائے، تحقیق سے ہوا یہ انکشاف

      بتا دیں کہ 7 اگست 2020 کو ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ انفیکشن کے کل کیسز 16 ستمبر 2020 کو 50 لاکھ، 28 ستمبر 2020 کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر 2020 کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر 2020 کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ کے پار چلے گئے تھے۔ 19 دسمبر 2020 کو ملک میں یہ کیسز ایک کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔ گزشتہ سال 4 مئی کو متاثرہ افراد کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی تھی اور 23 جون 2021 کو یہ تعداد 30 ملین سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس سال 25 جنوری کو انفیکشن کے معاملات چار کروڑ کے پار ہو گئے تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: