ہوم » نیوز » عالمی منظر

برازیل میں کورونا معاملوں کی تعداد 7 لاکھ کے پار، روس میں 4.85 لاکھ سے متجاوز

کورونا انفیکشن کے معاملے میں پوری دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر واقع برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15654 اور نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 700000 کے پار ہوگئی

  • UNI
  • Last Updated: Jun 10, 2020 07:59 AM IST
  • Share this:
برازیل میں کورونا معاملوں کی تعداد 7 لاکھ کے پار، روس میں 4.85 لاکھ سے متجاوز
فائل فوٹو

براسیلیا ۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں پوری دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر واقع برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15654 اور نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 700000 کے پار ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد 38 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای)کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق برازیل میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 707412 ہوگئی ہے۔راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں متاثرین کے ٹھیک ہونے کی شرح 53.47 فیصد ہے۔سی ایس ایس ای کے مطابق اب تک 378257 لوگ بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔

ملک کے وزارت صحت کے مطابق اس دوران 679 اور لوگوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 37991 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے پیر کو کورونا متاثرین کی تعداد 691758 تھی جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 37312 تھی۔


پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں برازیل کا امریکہ کے بعد دوسرا مقام ہے۔ دنیا کا سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا کی وبا سے اب تک 1961185 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 111007 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اموات کے معاملے میں امریکہ اور برطانیہ کے بعد برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔


علامتی تصویر

وہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے میں تیسرے مقام پر رہنے والے ملک روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 8595 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 485253 ہوگئی۔ کورونا وائرس کی نگرانی کے قومی مرکز کے مطابق ، یومیہ اضافہ مسلسل دوسرے دن پہلے کے مقابلہ کم رہا۔ اس سے قبل پیر کے روز 8985 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ ملک کے 83 علاقوں سے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 38.1 فیصد یعنی 3277 معاملات فعال تھے جبکہ باقی میں کوئی علامت نہیں مل سکی۔

منگل کے روز یومیہ اضافہ 1.8 فیصد رہا جبکہ پیر کے روز 1.9 فیصد تھا۔ ملک میں اب تک 85 علاقے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا سے مزید 171 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ، مرنے والوں کی تعداد 6142 ہوگئی ہے۔ تاہم ، مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے روس پانچویں نمبر پر ہندوستان سے بھی پیچھے ہے۔
First published: Jun 10, 2020 07:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading