ہوم » نیوز » عالمی منظر

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز

ایک روز قبل برازیل میں کورونا وائرس کے 22،765 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور کووڈ 19 سے 1238 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 20, 2020 09:57 AM IST
  • Share this:
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز
علامتی تصویر

ریو ڈی جنیرو۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کے 54،771 نئے کیسز سامنے آ نے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز کر کے یہ تعداد 10،32،913 ہوگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو دیر رات گئے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں ہلاک شدگان کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1206 افرادکی ہلاکت کے بعد 48،954 ہوگئی ہے۔


ایک روز قبل برازیل میں کورونا وائرس کے 22،765 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور کووڈ 19 سے 1238 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ پہلے کے مقابلے میں برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برازیل (10.32 لاکھ) پہلے سے ہی امریکہ(22.18 لاکھ) کوروناوائرس کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں برازیل بھی امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔


برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے کورونا وائرس کو مستقل طور پر ایک عام فلو قرار دیا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ وہ مارچ میں ایک وفد کے ہمراہ امریکہ گئے تھے جس کے بعد ان کے وفد کے 20 ممبران کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ قابل غور ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو روشنی میں آیا تھا۔


کووڈ ۔19 کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں امریکہ کا پہلا ، برازیل کا دوسرا اور برطانیہ کا تیسرا نمبر ہے۔
First published: Jun 20, 2020 09:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading