ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9985 معاملے، 279 کی موت، مجموعی تعداد 276583 ہو گئی

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق 9985 نئے کیسزکو ملا کر ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 276583 ہو گئی جبکہ اس وبا سے 7745 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 10, 2020 11:14 AM IST
  • Share this:
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9985 معاملے، 279 کی موت، مجموعی تعداد 276583 ہو گئی
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9985 معاملے، 279 کی موت، مجموعی تعداد 276583 ہو گئی

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر کورونا وائرس کے 9985 کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد پونے تین لاکھ سے زائد ہو گئی اور اس دوران 279 افراد ہلاک ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 7745 ہو گئی۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق 9985 نئے کیسزکو ملا کر ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 276583 ہو گئی جبکہ اس وبا سے 7745 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔



ملک میں فی الوقت کورونا وائرس کے 133632 کیسز ہیں ،جبکہ 135206 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ مہاراشٹر اس ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2259 نئے کیسز درج کئے گئے اور 120 افراد ہلاک ہو ئے ہیں، جس کے ساتھ متاثرین کی تعداد 90787 ہو گئی اور اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3289 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1663 افراد اس وبا سے روبہ صحت ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 42638 ہوگئی۔

مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، دہلی اور گجرات میں اب تک 178،024 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جو مجموعی متاثرین کا 64.36 فیصد ہے۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 9985 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 276،583 ہوگئی ہے۔
First published: Jun 10, 2020 11:13 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading