ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان میں نہیں تھم رہی کورونا کی رفتار، پچھلے 24 گھنٹوں میں تقریباً 11 ہزار نئے معاملے، 396 لوگوں کی موت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 10956 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد 2.98 لاکھ ہوگئی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jun 12, 2020 11:16 AM IST
  • Share this:
ہندوستان میں نہیں تھم رہی کورونا کی رفتار، پچھلے  24 گھنٹوں میں تقریباً 11 ہزار نئے معاملے، 396 لوگوں کی موت
ہندوستان میں نہیں تھم رہی کورونا کی رفتار، پچھلے 24 گھنٹوں میں تقریباً 11 ہزار نئے معاملے

نئی دہلی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 10956 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد 2.98 لاکھ ہوگئی ہے اور ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ 396 لوگوں کی موت ہوئی ہیں، جس سے اموات کی تعداد 8498 ہوگئی ہے۔ ہندوستان متاثرین کے معاملے میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑکر دنیا میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان میں جہاں 2.98 لاکھ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں وہیں برطانیہ میں 2.92 لاکھ لوگ اس کی زد میں ہیں لیکن برطانیہ میں اموات کی تعداد ہندوستان کے مقابلے تقریباً 5 گنا زیادہ ہے۔ ہندوستان میں اب تک جہاں اس وبا سے 8498 لوگوں کی موت ہوئی ہے وہیں برطانیہ میں کووڈ۔ 19 سے 41364 لوگوں کو موت ہوچکی ہیں۔



صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10956 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 297535 ہوگئی ہے۔ اس دوران 396 لوگوں کی موت سے اموات کی تعداد 8498 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 141842 سرگرم معاملے ہیں، جبکہ 147195 لوگ اس سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے مقام پر ہے، جہاں اس وبا سے اب تک 2023385 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 113818 لوگوں کی اموات ہوچکی ہین۔ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں اس کے بعد برازیل (8.03 لاکھ) اور روس (5.02 لاکھ) ہے۔ چوتھے مقام پر ہندوستان (2.98 لاکھ) ، پانچویں مقام پر اسپین (2.43 لاکھ) اور چھٹے مقام پر اٹلی (2.36 لاکھ) ہے۔
First published: Jun 12, 2020 11:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading