ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کورونا سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 331 ہلاکتیں اور9987 نئے معاملے

کورونا کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے دہلی ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 09, 2020 12:45 PM IST
  • Share this:
ملک میں کورونا سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 331 ہلاکتیں اور9987 نئے معاملے
کورونا کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے دہلی ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 331 اموات ہوئیں اور اس عرصے کے دوران متاثرین کے نئے کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 9987 ہوگئی۔ منگل کوصحت و خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 266598 ہوگئی ہے، جن میں 9987 نئے کیسزبھی شامل ہیں ، جبکہ اس بیماری سے 7466 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے 12،9917 فعال کیسز بھی ہیں جبکہ 129215 افراد اس وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


اس وبا سے ملک میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں 2553 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور109 افراد کی موت ہوئی ہے ، ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 88528 اور اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3169 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، ریاست میں 1661 افراد بیماریوں سے پاک ہوچکے ہیں،جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 40975 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33229 ہوگئی ہے اور 286 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ علاج کے بعد 17527 افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔


کورونا کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے دہلی ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں اب تک 29943 افراد متاثر اور874 افراد فوت ہوچکے ہیں ، جبکہ علاج کے بعد 11357 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے اگرچہ اموات کی تعداد کے معاملے میں ریاست مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 20545 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور 1280 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ 13956 افراد اس مرض سے ٹھیک ہونے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 10947 کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور 283 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6344 افراد شفایاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


راجستھان میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ پورے زوروں پر ہے اور اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10763 ہوگئی ہے اور 246 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جبکہ 8004 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 9328 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس سے وبا سے 414 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 6536 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ مغربی بنگال میں ، 8613 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور اب تک 405 افراد ہلاک اور 3465 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش اورکرناٹک میں 4851 اور 5760 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 75 اور64 ہوچکی ہے۔

مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4285 ہوگئی ہے اور 45 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ پنجاب میں 53 ، ہریانہ میں 39 ، بہار میں 31 ، کیرالہ میں 16 ، اتراکھنڈ میں 13 ، اڈیشہ میں نو ، جھارکھنڈ میں سات ، ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ میں پانچ ، آسام اور چھتیس گڑھ میں چار اور لداخ و میگھالیہ میں اس جان لیوا وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔
First published: Jun 09, 2020 12:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading