ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 40.88 افرادمتاثر، 2.81 لاکھ ہلاکتیں

دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20،044 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 13،29،203 ہوگئی ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 11, 2020 12:11 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 40.88 افرادمتاثر، 2.81 لاکھ ہلاکتیں
دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20،044 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 13،29،203 ہوگئی ۔

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور عالمی سطح پر اب تک 40 لاکھ سے ز ائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 187 ممالک اور خطوں میں اب تک 40،88،470 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 2،81،440 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔


ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پہلی مرتبہ ایک دن میں چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبودکی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 67،152 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2206 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ملک میں اب تک 20،917 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ سي ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد 13 لاکھ سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔


دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20،044 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 13،29،203 ہوگئی ۔ اسی دوران 2347 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 79،5258 ہو گئی ۔یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 30560 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 2،10،070 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اسپین كووڈ -19 کی وبا سے سب سے زائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 2،24،390 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 26221 افراد اس وباکے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں۔


فائل فوٹو

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،918 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے۔ اس دوران کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں ، تاہم ان دو ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کا نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ فرانس میں اب تک 1،77،094 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 26380 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 169575 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7417 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑ تے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 219183 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 31855 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ترکی میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور کورونا سے اب تک 137115 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 3739 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 107603 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6640 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔

دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی كووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ روس میں اب تک 209688 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1915 افراد اس وبا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ کورونا سے لاطینی امریکی ملک برازیل میں 11123، بیلجیم میں 8656، ہالینڈ میں 5440، کینیڈا میں 4728، سویڈن میں 3225، میکسیکو میں 3465، سوئٹزرلینڈ میں 1810، آئر لینڈ میں 1446 اور پرتگال میں 1135 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 729 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ یہاں اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 29465 ہو گئی ہے جبکہ 639 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 
First published: May 11, 2020 12:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading