ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 5.60 لاکھ افراد ہلاک، 1.25 کروڑ متاثر

دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک3183573 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،34089 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 11, 2020 03:29 PM IST
  • Share this:
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 5.60 لاکھ افراد ہلاک، 1.25 کروڑ متاثر
فائل فوٹو

جنیوا/ بیجنگ / نئی دہلی۔ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے اور اس کے نتیجے میں تقریبا 5.6 لاکھ افراد ہلاک اور1.25 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس جان لیوا وبا سے اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،24،65،633 ہوگئی ہے جبکہ 5،59،568 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک3183573 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،34089 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں 1800827افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 70398 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27114 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک اس جان لیوا وبا سے متاثرین کی افراد کی مجموعی تعداد 820916 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 519 افراد کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 22123 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2،83407 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک اس وبا سے 515386 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔


علامتی تصویر


روس کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے اور یہاں اس جان لیوا وبا سے 712863 افراد متاثر ہوئے ہیں۔روس میں اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے اب تک 11000 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتے جار ہے ہیں ۔یہ ملک عالمی فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 3،19646 ہوگئی ہے اور11،500 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھرمیں چھٹے نمبر پر ہے۔اس ملک میں اب تک 3،09،274 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 6781 ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برطانیہ ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک اس ملک 2،89،678 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44،735 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو نے کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں اسپین کو آٹھویں نمبر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2،89،174 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی زد میں آنے سے 34191 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسپین میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 253،908 ہے جبکہ 28،403 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر خلیجی ملک ایران عالمی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے ، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،52720 تک جا پہنچی ہے اور اس مہلک وبا سے اب تک 12،447 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں2،52687 افراد کورونا سے متاثر اور3860 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 2،43599 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5058 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 2،42،639 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،938 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک 226486 افرادکورونا وائرس سے متاثر اور 2151 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورو وائرس متاثرین کی تعداد 2،10،965 تک جا پہنچی ہے اور 5323 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 208،015 ہے اور 30007 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 1،99،332 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9063 افراد فوت ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں ، 178443 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جب کہ 2275 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں۔ چین میں اب تک 84،992 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4،641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ خیال رہے دنیا میں چین پہلا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کا پہلا کیس ملا تھا۔ کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9781 ، کینیڈا میں 8811 ، نیدرلینڈ میں 6155 ، سویڈن میں 5525 ، ایکواڈور میں 4939 ، مصر 3702 ، انڈونیشیا 3469 ، عراق 2960 ، آئرلینڈ میں 1744 ، پرتگال میں 1646 اور ارجنٹائنا میں 1774 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 11, 2020 03:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading