ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری، مریضوں کی تعداد 1.49 کروڑ سے زائد

دنیا کا سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 38,99,148متاثر ہوئے ہیں اور 1,41,992افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 22, 2020 01:27 PM IST
  • Share this:
دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری، مریضوں کی تعداد 1.49 کروڑ سے زائد
علامتی تصویر

جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر جاری ہے اور اب تک 1.49کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 616,443 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرین کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس وبا سے اموات کے اعداد وشمار کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان اس معاملے میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,49,47,428 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 6,16,443 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


دنیا کا سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 38,99,148متاثر ہوئے ہیں اور 1,41,992افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2,159,654 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 81,487افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 37,724نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11,92,915 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 7,53,050مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 28,732افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں 4,11,133 سرگرم کیسز ہیں۔ کووڈ 19 کے معاملوں میں روس چوتھے نمبر پر ہے اوریہاں متاثرین کی تعداد7,82,040 ہے اور اب تک 12,561افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤ بدستور بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں وہ پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک یہاں 350879 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5,368افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


پیرو میں بھی صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3,62,087 ہے اور 13,579 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں میکسیکو میں 3,56,255افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 40,400افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کووڈ 19 کے معاملے میں چلی اب آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک یہاں 3,34,684افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8,677ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ نویں نمبر پر ہے۔ اب تک 2,97,389 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 45,507افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔خلیجی ملک ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 2,78,827تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 14,634افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


دوسری جانب اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد 2,66,194ہوگئی ہے جبکہ 28,424 افراد دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 2,66,094افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 5639 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔وہیں سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 2,55,825 ہے اور اس کی وجہ سے 2,557 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 2,44,752افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35,073افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2,21,500تک جا پہنچی ہے اور 5,526افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2,14,607ہے اور 30,168افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 2,03,717افراد اس بیماری کی زد میں آئے ہیں اور 9,099افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9،805 ، کینیڈا میں 8،908 ، نیدرلینڈ میں 6،155 ، سویڈن میں 5،646 ، ایکواڈور میں 5،366 ، مصر میں 4،399 ، انڈونیشیا میں 4،320، عراق میں 3،950 ، سوئزرلینڈ میں 1972،رومانیہ میں 2،074 ، ارجنٹینا میں 2،490 ، بولیویا میں 2،273 ، آئرلینڈ میں 1،753 ، پرتگال میں 1697،پولینڈ میں 1636 اور افغانستان میں 1،186 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 22, 2020 01:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading