ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 78.99 لاکھ افراد متاثر ، 4.33 لاکھ ہلاکتیں

کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 15, 2020 01:10 PM IST
  • Share this:
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 78.99 لاکھ افراد متاثر ، 4.33 لاکھ ہلاکتیں
فائل فوٹو

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19 ) سے دنیا بھر میں اب تک 78.99 لاکھ افراد کو متاثرہوئے ہیں، جبکہ 4.33 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 78،99،547 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،33،019 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے مطابق امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔


ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11،502 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،32،424 ہوگئی ہے۔ اس دوران 325 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 9520 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،53،106 ایکٹو کیسز ہیں ، جبکہ اب تک 1،69،798 افراد اس وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زائد متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 20،94،058 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 1،15،732 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 8،67،624 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 43،332 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


روس میں بھی کووڈ 19 کا قہر بڑھتا جارہا ہے اوریہاں اب تک 5،28،267 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 6938 انسانی زندگیاں تلف ہو چکی ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 2،97،342 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41،783 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،43،928 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچا ئی ہے۔ یہاں اب تک کووڈ ۔19 سے 2،26،989 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34،345 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چین میں اب تک 84،335 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4638 ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس سے صورتحال بہت خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،94،153 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں 1،87،518 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8801 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


اس کے علاوہ پیرو میں اس وبا کےسبب 2،29،736 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6688 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 1،78،239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4807 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے شدید متاثرخلیجی ملک ایران میں 1،87،427 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8837 افراد اس وبا کے سبب جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میکسیکو میں 17،141 ، بیلجیم میں 9655 ، کینیڈا میں 8218 ، نیدرلینڈ میں 6078 ، سویڈن میں 4874 ، ایکواڈور میں 3896 ، سوئٹزرلینڈ میں 1938 ، آئرلینڈ میں 1706 اور پرتگال میں 1517افراد ہلاک ہو چکےہیں ۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں 1،44،478 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 2729 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
First published: Jun 15, 2020 01:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading