ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ سے متجاوز ، 4.40 لاکھ سے زائد اموات

دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 21،36،208 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1،16،905 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 17, 2020 12:38 PM IST
  • Share this:
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ سے متجاوز ، 4.40 لاکھ سے زائد اموات
فائل فوٹو

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک اس وائرس کے سبب 4.40 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 81،34،295 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 4،40،793 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا متاثرین کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔


ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10،667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 3،54،065 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2003 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 11903 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،55،227 ایکٹو کیسز ہیں اور اب تک 1،86،935 افراد اس وباء سے صحت یا ب ہو چکے ہیں۔ کورونا کیسز کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زائد متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔


دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 21،36،208 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1،16،905 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 9،23،189 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 45،241 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ 19 کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہاں اب تک 5،45،458 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7،284 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وبا سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 2،98،136 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41،969 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،44،338 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے۔ اب تک 2،37،500 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،405 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


چین میں اب تک 83،265 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4634 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،94،305 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 29،547 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں 1،86،839 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8800 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ پیرو میں اس وبا کی وجہ سے 2،32،992 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6860 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اب تک 1،81،298 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4842 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سب سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں1،92،439 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے 9،065 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

میکسیکو میں 18،310 ، بیلجیم میں 9663 ، کینیڈا میں 8175 ، نیدرلینڈ میں 6070 ، سویڈن میں 4939 ، ایکواڈور میں 3929 ، سوئٹزرلینڈ میں 1939 ، آئرلینڈ میں 1706 اور پرتگال میں 1522افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں 1،48،921 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2839 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
First published: Jun 17, 2020 12:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading