ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں کوروناوائرس: 86.41 لاکھ افراد متاثر، 4.59 لاکھ ہلاک

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 86،41،521 افراد کو متاثر کیا ہے اور 4،59،474 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 20, 2020 03:08 PM IST
  • Share this:
دنیا بھر میں کوروناوائرس: 86.41 لاکھ افراد متاثر، 4.59 لاکھ ہلاک
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 86،41،521 افراد کو متاثر کیا ہے اور 4،59،474 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جنیوا/ بیجنگ / نئی دہلی۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے 86.41 لاکھ سے زائد لوگ جان لیوا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 4.59 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 86،41،521 افراد کو متاثر کیا ہے اور 4،59،474 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ ۔19 متاثرین کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔


ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،516 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب اس وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3،95،048 ہوگئی ہے۔ اس عرصہ میں 375 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 12،948 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 1،68،269 فعال کیسز ہیں اور اب تک 2،13،831 افراد اس وبا سے شفا یاب ہوچکے ہیں۔ متاثرین کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔


دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک22،20،961 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1،19،112 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 10،32،913 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 48،954 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ 19 کا وبا پھیلنا جاری ہے اور اب تک 5،68،292 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 7831 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ وہاں اب تک 3،03،285 افراد اس وبا سے متاثر اور42،546 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،45،575 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28،315 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے۔ اب تک 2،38،011 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،561 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84،494 افراد وبا سےمتاثر اور 4638 ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،96،083 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،620 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 1،90،299 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8887 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پیرو میں اس وبا کی وجہ سے 2،44،388 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7461 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اب تک ترکی میں 1،85،245 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4905 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے ،مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہاں 2،00،262 افراد وبا متاثر ہوئے ہیں جبکہ 9392 افراد اس کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں 20،394 افراد ، بیلجیم میں 9695 ، کینیڈا میں 8408 ، نیدرلینڈ میں 6100 ، سویڈن میں 5053 ، ایکواڈور میں 4156 ، سوئٹزرلینڈ میں 1956 ، آئرلینڈ میں 1714 اور پرتگال میں 1527 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں 1،65،062 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 3229 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
First published: Jun 20, 2020 03:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading