اگلے10تا15دنوں میں ملےگی کووویکس بوسٹرکی منظوری، SII کے سی ای او آدر پونا والانےکہی اور بھی باتیں
پونا والا نے کہا کہ کووویکس کو اگلے 10 تا 15 دنوں میں بوسٹر کے طور پر منظور کر لیا جائے گا۔ یہ اصل میں بہترین بوسٹر ہے کیونکہ یہ اومی کرون کے خلاف بہت اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ہندوستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔
سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (Serum Institute of India) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ادار پونا والا نے اتوار کے روز کہا کہ کووویکس ویکسین کو اگلے 10 سے 15 دنوں میں ایک بوسٹر کے طور پر منظوری مل جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف موثر ثابت ہوگا۔ بھارتی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں نے جب ریاستوں اور اضلاع کو کووی شیلڈ ویکسین نہ ملنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ سپلائی کے لیے مرکزی حکومت کے پاس کافی ذخیرہ موجود ہے۔
پونا والا نے کہا کہ کووویکس کو اگلے 10 تا 15 دنوں میں بوسٹر کے طور پر منظور کر لیا جائے گا۔ یہ اصل میں بہترین بوسٹر ہے کیونکہ یہ اومی کرون کے خلاف بہت اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ہندوستان کی طرف دیکھ رہا ہے، نہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے معاملے میں بلکہ اس لیے کہ ملک میں ایک بہت بڑی اور متنوع آبادی کا خیال رکھا گیا اور کورونا کے دوران 70 سے 80 ممالک کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ہماری مرکزی حکومت، ہماری ریاستی حکومتوں، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں، صنعت کاروں کی قیادت کی وجہ سے ممکن ہوا، جن سب نے ایک مشترکہ مقصد کے ساتھ مل کر کام کیا۔ پونا والا کو این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ہاتھوں پہلا ڈاکٹر پنتنگراؤ کدم میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ودیا پیٹھ اور دیگر جیسے اداروں کی موجودگی کی وجہ سے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ہندوستان جیسی کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو بیرون ملک جانا بھی پڑے تو جلد از جلد واپس آجائیں-
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔