உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تیزی سے بڑھ رہی کورونا کی رفتار، گزشتہ  24 گھنٹے میں ملے  3ہزار کیس،  55 کی موت

    وزارت صحت کے مطابق دہلی میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ دہلی میں 1354، ہریانہ میں 571، کیرالہ میں 386، اتر پردیش میں 198، مہاراشٹر میں 188 نئے متاثر پائے گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی. کورونا وائرس کے انفیکشن کی رفتار ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3275 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس دوران 55 مریضوں کی موت ہو گئی۔ بھارت میں فعال مریضوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ بدھ کے مقابلے میں کورونا کیسز 2.2 فیصد زیادہ ہیں۔

      وزارت صحت کے مطابق دہلی میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ دہلی میں 1354، ہریانہ میں 571، کیرالہ میں 386، اتر پردیش میں 198، مہاراشٹر میں 188 نئے متاثر پائے گئے ہیں۔ دوسری جانب اگر ہم صحت یابی کی شرح کی بات کریں تو اس وقت ہندوستان میں صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔ ساتھ ہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3010 لوگ کورونا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 27 ہزار ٹیسٹ کیے گئے۔

      آج شاہین باغ میں بھی SDMC کی انہدامی کارراوئی ہوگی؟ دہلی پولیس نے سیکورٹی سے کیا انکار

      ایکٹو مریضوں کی تعداد
      اس وقت ہندوستان میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 19 ہزار 719 ہے۔ اس کے علاوہ وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں اب تک 189 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ بدھ کو 13 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔

      ایک مہینے سے نہیں بدلے petrol diesel کے ریٹ، چیک کریں کہاں مل رہا سب سے مہنگا اور سستا

      دہلی میں کورونا
      بدھ کو دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1,354 نئے معاملے سامنے آئے اور ایک اور مریض کی وبا کی وجہ سے موت ہو گئی جب کہ انفیکشن کی شرح 7.64 فیصد رہی۔ کووڈ-19 کے کل کیسز کی تعداد بڑھ کر 18,88,404 ہو گئی جن میں نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ بدھ کو جبکہ مرنے والوں کی تعداد 26,177 تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب شہر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 5853 ہے۔ اس وقت دہلی کے مختلف اسپتالوں میں کووڈ-19 کے 180 مریض داخل ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: