ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس: ایک دن میں 500 سے زیادہ اموات، متاثرین کی تعداد 5.85 لاکھ سے متجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 507 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17،400 ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 01, 2020 11:57 AM IST
  • Share this:
کورونا وائرس: ایک دن میں 500 سے زیادہ اموات، متاثرین کی تعداد 5.85 لاکھ سے متجاوز
کورونا وائرس: ایک دن میں 500 سے زیادہ اموات، متاثرین کی تعداد 5.85 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی۔ ملک میں دو دن سے کورونا وائرس کے یومیہ کے کیسز میں کمی آنے کے بعد اس وبا کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں18،653 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5.85 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے اور اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد میں 500 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5،85،493 ہوگئی ہے جس میں کورونا کے 18،653 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ پیر اور منگل کو روزانہ وائرس کے کیسز میں کمی کی اطلاع ملی تھی ۔ جبکہ اتوار کے روز19،906کیسز، پیر کے روز 19،459 سے قدرے کم اور منگل کو 18،522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 507 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17،400 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصے میں 13،157 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ،اب صحتمند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 979 ہوچکی ہے۔ تاہم ، ملک میں کورونا وائرس کے 2،20،114 فعال کیسز اب بھی موجود ہیں۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ ریاست مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 32،557 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1846 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں 23،663 افراد اس جان لیوا وباسے شفایاب ہوئے ہیں۔



آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 23،492 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا سے 697 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 16،084 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں18،559 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 668 افراد ہلاک اور 12،130 افراد شفایایاب ہوچکے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس کا تیز پھیلاؤ جاری ہے اور اس وبا سے اب تک یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 18،014 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 413 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 14،220 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں تلنگانہ میں کوروناوائرس کے کیسز میں ایک بار اضافہ شروع ہوگیا ہے۔۔ یہاں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16339 ہوگئی ہے اور 260 افراد فوت ہوچکے ہیں اور 7294 افراد اب تک اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی دو اور ریاستوں کرناٹک میں 15،242 اور ریاست آندھرا پردیش میں 14،595 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں ہلاک شدگان کی تعداد بالترتیب 246 اور 187 ہے۔

ریاست ہریانہ میں14،548 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 236 افراد ہلاک اور9972 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں 13،593 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور572 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 10،395 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ مرکز کے زیر کنٹرول ریاست جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 7497 ہوگئی ہے اور اب تک اس ریاست میں 101 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس وبا نے پنجاب میں 144 ، بہار میں 67 ، اتراکھنڈ میں 41 ، اڈیشہ میں 25 ، کیرالہ میں 24 ، جھارکھنڈ میں 15 ، چھتیس گڑھ میں 13 ، آسام اور پڈوچیری میں 12۔12 ، ہماچل پردیش میں 10 ، چنڈی گڑھ میں چھ ، گوا میں تین اور تری پورہ ، لداخ و میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی۔
First published: Jul 01, 2020 11:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading