ہوم » نیوز » عالمی منظر

اٹلی میں کورونا وائرس سے 21645 ہلاکتیں، 165155 متاثر

بوریلي کے مطابق بدھ کے روز اٹلی میں کورونا وائرس کے دو ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 165155 ہو گئی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 16, 2020 11:37 AM IST
  • Share this:
اٹلی میں کورونا وائرس سے 21645 ہلاکتیں، 165155 متاثر
اٹلی میں طبی عملہ احتیاط کے طور پر ماسک پہنے ہوئے۔ فائل فوٹو۔ رائٹرز۔

روم ۔ عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس کے انفیکشن سے ہلاک شدگان کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر کے 21645 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 165155 تک پہنچ گئی ہے ۔ پوری دنیا میں کورونا سے امریکہ کے بعد سب سے ز ائد ہلاکتیں اٹلی میں ہی ہوئی ہیں ۔ اٹلی کے شہری سکیورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے بدھ کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 578 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ منگل کے بمقابلہ بدھ کو ہلاکتوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے ۔


بوریلي کے مطابق بدھ کے روز اٹلی میں کورونا وائرس کے دو ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 165155 ہو گئی ہے ۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ اٹلی میں اب تک کورونا کے 38092 مریض مکمل صحت یا ب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس انفیکشن کو روکنے کے لئے ملک میں نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کو تین مئی تک توسیع کر دی ہے لیکن اس دوران کچھ اشیا ئے ضروریہ کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔




واضح ر ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا ۔ اٹلی کا صوبہ لومباردیہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔
First published: Apr 16, 2020 11:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading