ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون کے بعد کورونا سے لڑنے کے لئے حکومت نے تیار کیا یہ منصوبہ

حالانکہ، حکومت نے ابھی تک اس بات پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ لاک ڈاون کو تین مئی کے بعد آگے بڑھایا جائے گا یا نہیں۔ لیکن حکومت کی طرف سے ان دنوں لاک ڈاون کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال جاری ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے بعد کورونا سے لڑنے کے لئے حکومت نے تیار کیا یہ منصوبہ
لاک ڈاون کے بعد کورونا سے لڑنے کے لئے حکومت نے تیار کیا یہ منصوبہ

نئی دہلی۔ کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کو کم کرنے کے لئے ان دنوں ملک بھر میں تین مئی تک لاک ڈاون نافذ ہے۔ ایسے میں لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد ملک میں کس طرح کام کاج ہو گا اس کو لے کر حکومت نے خاکہ تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، لاک ڈاون کے بعد حکومت کا مقصد ہو گا کم سے کم لوگوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کام۔ جس سے کہ ملک کی معیشت بھی پٹری پر لوٹ آئے اور لوگ کورونا سے بھی بچے رہیں۔


حالانکہ، حکومت نے ابھی تک اس بات پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ لاک ڈاون کو تین مئی کے بعد آگے بڑھایا جائے گا یا نہیں۔ لیکن حکومت کی طرف سے ان دنوں لاک ڈاون کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے بیس اپریل سے زراعت اور صنعتی شعبوں میں کئی چھوٹ دی تھی۔ ذرائع کے مطابق، تین مئی کے بعد کئی طرح کی اور چھوٹ مل سکتی ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی کی فائل فوٹو
وزیر اعظم نریندر مودی کی فائل فوٹو


کہا جا رہا ہے کہ حکومت زیادہ سے زیادہ آفس کے اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کے لئے کہے گی۔ اس کے علاوہ کارخانوں میں بھی کام کاج شروع ہوں گے۔ لیکن یہاں شفٹ کی ٹائمنگ کو بڑھا کر سوشل ڈسٹینسنگ پر زور دیا جائے گا۔ الگ سے اس کے لئے رہنما خطوط تیار کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،684 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی اور اس دوران اس وبا کی وجہ سے 37 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 718 ہو گئی ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 23،077 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔
First published: Apr 24, 2020 01:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading