ہوم » نیوز » وطن نامہ

کوروناوائرس کے 2.57 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے، ری کوری کی شرح 87.76 فیصد، 4194 افراد کی موت، ٹیکہ کاری جاری

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں کورونا انفیکشن کے 257299 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جب کہ صحت مند افراد ہونے والے مریضوں کی تعداد 357630 رہی۔

  • Share this:
کوروناوائرس کے 2.57 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے، ری کوری کی شرح 87.76 فیصد، 4194 افراد کی موت، ٹیکہ کاری جاری
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں کورونا انفیکشن کے 257299 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جب کہ صحت مند افراد ہونے والے مریضوں کی تعداد 357630 رہی۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے انفیکشن کی رفتار کم ہونے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد کے مقابلے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ری کوری کی شرح بڑھ کر 87.76 فیصد ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں کورونا انفیکشن کے 257299 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جب کہ صحت مند افراد ہونے والے مریضوں کی تعداد 357630 رہی۔ دریں اثنا ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ 58 ہزار 895 افراد کو کورونا ویکسین کی ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 33 لاکھ 72 ہزار 819 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔


ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 257299 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 62 لاکھ 89 ہزار 290 ہوگئی ہے۔ اس دوران تین لاکھ 57 ہزار 630 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور اب تک 23070365 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں ، جس سے ریکوری کی شرح 87.76 فیصدہوگئی ہے۔ اس دوران 104525 فعال معاملات کم ہو کر 29 لاکھ 23 ہزار 400 رہ گئے ہیں۔


اس دوران 4194 مریضوں نے اپنی زندگیاں گنوائیں اور اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 295525 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 11.12 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح بڑھ کر 1.12 فیصد ہوگئی ہے۔

دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں کے مقابلے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ وہیں نئے معاملوں میں بھی کمی آئی ہے ۔ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے دو سو باون افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ جبکہ سات ہزار دو سو اٹھاسی افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر صحت مند ہونے والے کی تعداد تیرہ لاکھ چون ہزار چار سو پیتالیس ہو گئی ہے۔

وہیں مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کےانتیس ہزار سے زائد نئے معاملے ۔ کورونا سے متاثرین کی تعداد پچپن لاکھ سے پارپہنچ گئی ہے ۔ وہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے پانچ سو پچپن اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ سو پچپن اموات ہوئی ہیں۔ وہیں اب تک کورونا سے مہاراشٹر میں چھیاسی ہزار چھ سو اٹھارہ اموات ہو چکی ہیں
Published by: Sana Naeem
First published: May 22, 2021 11:58 AM IST