உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Corona 3rd Wave : کورونا کی تیسری لہر کی آہٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے میں آئے 37875 نئے معاملات ، 369 اموات

    Coronavirus Cases in India Latest Update : وزارت صحت کے مطابق فی الحال ملک میں کورونا کے 3 لاکھ 91 ہزار 256 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ 64 ہزار 51 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ وہیں اب تک کورونا کی وجہ سے اب تک 4 لاکھ 41 ہزار 411 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتار ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔ ہر روز کورونا سے متاثر مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تیسری لہر کے انتباہ کو درست ثابت کر رہی ہے ۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ ایک دن کے جاری کردہ اعداد و شمار ڈرانے والے ہیں ۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 37 ہزار 875 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس عرصے کے دوران 369 مریض لقمہ اجل بن گئے ۔ کورونا کے نئے مریضوں کے ملنے کے بعد اب ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ 96 ہزار 718 ہو گئی ہے۔

      وزارت صحت کے مطابق فی الحال ملک میں کورونا کے 3 لاکھ 91 ہزار 256 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ 64 ہزار 51 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ وہیں اب تک کورونا کی وجہ سے اب تک 4 لاکھ 41 ہزار 411 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ اب تک ملک میں 70،75،43،018 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78،47،625 لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ۔

      کیرالہ میں کئی دنوں تک روزانہ کورونا وائرس کے 30 ہزار یا اس سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پچھلے ہفتے سے نئے کیسز میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ کیرالہ حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ منگل کو 25772 نئے معاملات سامنے آئے اور مزید 189 مریض کی موت ہوگئی ۔ ریاست میں اب تک انفیکشن کے کل 42،53،298 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 21،820 تک پہنچ گئی ہے۔

      سکم میں مزید 74 افراد متاثر پائے گئے ، جس کے بعد مجموعی کیسز 30،330 ہو گئے۔ کووڈ 19 سے ایک اور مریض کی موت کے بعد ریاست میں کورونا سے اموات کی تعداد 376 ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت 859 مریض زیر علاج ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: