ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مہاراشٹر میں کورونا نے توڑا ریکارڈ ، ملک بھر میں آئے 40 ہزار کے قریب نئے معاملات ، 159 کی موت

Corona Cases in India: وزارت صاحت کے مطابق ملک میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 83 ہزار 679 لوگ شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت دو لاکھ 71 ہزار 282 ایکٹیو کیسیز ہیں ۔ ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب ایک لاکھ 59 ہزار 370 ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں کورونا نے توڑا ریکارڈ ، ملک بھر میں آئے 40 ہزار کے قریب نئے معاملات ، 159 کی موت
مہاراشٹر میں کورونا نے توڑا ریکارڈ ، ملک بھر میں آئے 40 ہزار کے قریب نئے معاملات ، 159 کی موت

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ کورونا کا گراف ہر دن نئے ریکارڈ بنا رہا ہے ۔ مہاراشٹر میں کورونا کے اعداد و شمار ڈرانے لگے ہیں ۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25833 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں کل متاثرین کی تعداد کی ایک کروڑ 15 لاکھ 14 ہزار 331 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 39726 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 159 افراد کی موت ہوئی ہے ۔


وزارت صاحت کے مطابق ملک میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 83 ہزار 679 لوگ شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت دو لاکھ 71 ہزار 282 ایکٹیو کیسیز ہیں ۔ ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب ایک لاکھ 59 ہزار 370 ہوگئی ہے ۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 57 ہزار 383 کورونا جانچ کی گئی ہے ۔


مہاراشٹر میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 25833 نئے معاملات سامنے آئے ، جو گزشتہ سال مارچ سے روزانہ کے سب سے زیادہ معاملات ہیں ۔ ان نئے معاملات کو مل کر ریاست میں متاثرین کی کل تعداد 23 لاکھ 96 ہزار 340 ہوگئی ہے ۔ جمعرات کو 58 مریضوں کی موت ہوجانے کے بعد ریاست میں اب تک 53 ہزار 138 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کی شروعات ہوچکی ہے ۔ اس دوران 12 ہزار 764 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ، جس سے شفایاب ہوئے لوگوں کی کل تعداد 21 لاکھ 75 ہزار 565 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں ایک لاکھ 66 ہزار 353 افراد زیر علاج ہیں ۔


مرا ٹھوڑہ میں کورونا کے 3573 نئے کورونا کیسز

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ،573 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 26 مریضوں کی موت ہوگئی ۔ طبی احکام نے جمعہ کے روز یہ اطلا ع دی ۔ علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا ہے ، جہاں انفیکشن کے 1557 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 افراد کی موت ہوگئی۔اس کے بعد جالنہ میں 419 نئے کیسز سامنے آئے اور چار افراد کی موت ہوگئی ۔ ناندیڑ میں 625 نئے کیسز سامنے آئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔ ہنگولی میں 87 نئے کیسز سامنے آئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔ لاتور میں 291 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ بیڑ میں 264 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ پربھنی میں 166 اور عثمان آباد میں 164 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

ادھر دہلی میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 607 نئے معاملات سامنے آئے جو گزشتہ تقریبا دھائی مہینے سے ہر روز سامنے آنے والے معاملات کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک اور مریض کی موت ہوگئی ہے ، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 949 تک پہنچ گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 19, 2021 10:52 AM IST