ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس نے پھر بڑھائی تشویش ، ایک دن میں آئے تقریبا 41 ہزار نئے معاملات ، 188 اموات

Corona Cases in India: وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک ایک کروڑ 11 لاکھ سات ہزار 332 لوگ شفایاب ہوچکے ہیں ۔ جبکہ اس وقت دو لاکھ 88 ہزار 394 ایکٹیو معاملات ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی اموات کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 59 ہزار 558 ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس نے پھر بڑھائی تشویش ، ایک دن میں آئے تقریبا 41 ہزار نئے معاملات ، 188 اموات
کورونا وائرس نے پھر بڑھائی تشویش ، ایک دن میں آئے تقریبا 41 ہزار نئے معاملات ، 188 اموات

ملک میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے اعداد و شمار نے ایک مرتبہ پھر تشویش میں اضافہ کردیا ہے ۔ ہندوستان میں کورونا کا گراف ایک مرتبہ پھر نئے ریکارڈ بنا رہا ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر نظر آرہا ہے ۔ مہاراشٹر میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 25681 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں کل متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 55 ہزار 288 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40957 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 188 افراد کی موت ہوئی ہے ۔


وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک ایک کروڑ 11 لاکھ سات ہزار 332 لوگ شفایاب ہوچکے ہیں ۔ جبکہ اس وقت دو لاکھ 88 ہزار 394 ایکٹیو معاملات ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی اموات کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 59 ہزار 558 ہوگئی ہے ۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 10 لاکھ 60 ہزار 971 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔




اس درمیان مہاراشٹر میں جمعہ کو کورونا کے 25681 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ گزشتہ سال اس وبا کے شروع ہونے کے بعد ایک دن میں سامنے آئے معاملات کی یہ دوسری سب سے بڑی تعداد ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں معاملات کی کل تعداد بڑھ کر 24 لاکھ 22 ہزار 21 تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا سے 70 مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 53 ہزار 208 ہوگئی ہے ۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 3473 نئے معاملات، 13 اموات

ادھر مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وائرس وبا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 3473 نئے معاملات رپورٹ ہوئے اور اس عرصے کے دوران 13 مریضوں کی موت ہوگئی ۔ صحت کے عہدیداروں نے ہفتہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے حاصل کی گئی اطلاع کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں انفیکشن کے 1251 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے اور پانچ افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد ناندیڑ میں 697 نئے اور پانچ اموات ، جالنا میں 567 معاملات اور دو اموات ، ہنگولی میں 48 کیس اور ایک اموات ، بیڑ ضلع میں 294 ، لاتور میں 242 ، پربھنی اور 215 معاملات درج ہوئے ہیں۔ عثمان آباد میں 119 کیس رپورٹ ہوئے۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 20, 2021 10:49 AM IST