COVID-19 in India: ملک میں اکتوبر 2020 کے بعد آئے سب سے زیادہ کورونا کیسز ، 24 گھنٹوں میں 257 اموات
Corona Cases in India: وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک ایک کروڑ 12 لاکھ 64 ہزار 637 افراد شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت چار لاکھ 21 ہزار 66 ایکٹیو معاملات ہیں ۔ ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب ایک لاکھ 60 ہزار 949 ہوگئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 26, 2021 10:18 AM IST

COVID-19 in India: ملک میں اکتوبر 2020 کے بعد آئے سب سے زیادہ کورونا کیسز ، 24 گھنٹوں میں 257 اموات
ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملات ہر دن نئے نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں ۔ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہر دن کورونا کے 50 ہزار سے زیادہ نئے معاملات اب سامنے آنے لگے ہیں ۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے نئے معاملات میں 80 فیصد معاملات ملک کی چھ ریاستوں مہاراسٹر ، پنجاب ، کیرالہ ، کرناٹک ، چھتیس اور گجرات سے سامنے آرہے ہیں ۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 59 ہزار 118 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 257 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ نئے معامالت سامنے آنے کے بعد ملک میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار 652 ہوگئی ہے ۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک ایک کروڑ 12 لاکھ 64 ہزار 637 افراد شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت چار لاکھ 21 ہزار 66 ایکٹیو معاملات ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں ہوئی اموات کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب ایک لاکھ 60 ہزار 949 ہوگئی ہے ۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 1100756 کورونا جانچ کی گئی ہے ۔
مہاراشٹر میں جمعرات کو ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 35952 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعاد بڑھ کر 26 لاکھ 833 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں گزشتہ چار دن میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اس کے علاوہ جمعرات کو 111 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہزار 795 ہوگئی ہے ۔