ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں کووڈ- 19 سے پچھلے ایک ہفتہ میں 10 ہزار افراد ہلاک

امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 1.37 کروڑ سے زیادہ افراد اس مہلک ترین وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2،70،481 جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،37،09،452 ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 02, 2020 09:09 AM IST
  • Share this:
امریکہ میں کووڈ- 19 سے پچھلے ایک ہفتہ میں 10 ہزار افراد ہلاک
علامتی تصویر

واشنگٹن۔ امریکہ مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ 19‘سے سنگین طور سے دوچار ہے اورحالات انتہائی بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جان لیوا وبا سے تقریباً 10،000 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ مجموعی طور پر امریکہ میں اب تک کوروناوائرس سے 2.70 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 1.37 کروڑ سے زیادہ افراد اس مہلک ترین وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2،70،481 جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،37،09،452 ہو گئی ہے۔


امریکہ کی نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی 34،662 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے بعد نیو جرسی میں 17،083 ،کیلیفورنیا میں 19،275 اور ٹیکساس میں 22،114 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 نے 18،679 ، میساچوسیٹس میں 10،748 اور پنسلوینیا میں 10،504 افراد کو اپنا شکار بنایا ہے۔


علامتی تصویر
امریکہ کی نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں


دریں اثنا، امید ہے کہ دوا ساز کمپنیوں ’ماڈرنا‘ اور ’فائزر‘ کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی کھیپ اس سال کے آخر تک ہر امریکی ریاست میں تقسیم کردی جائے گی۔ اس سے قبل ، ’ماڈرنا‘ اور ’فائزر‘کی تیار ویکسین امریکی محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لئے منظوری طلب کی گئی ہے۔

ٹرمپ کے کووڈ-19 کے خصوصی مشیر نے استعفیٰ دیا

وہیں، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر (کووڈ۔19) اسکاٹ ایٹلس نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ فاکس نیوز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ فاکس نیوز نے ایٹلس کی طرف سے موصول استعفی کی کاپی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ خط میں انہوں نے ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور آئندہ دنوں نومنتخب صدر جوبائیڈن کی آنے والی انتظامیہ کو نیک خواہشات دی ہیں۔

ایٹلس نے اپنے خط میں لکھا میں امریکہ کے صدر کے خصوصی مشیر کے عہدہ سے استعفی دے رہا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق  ایٹلس نے گزشتہ اگست میں خصوصی مشیر کی ذمہ دار ی سنبھالی تھی اور اگلے ہفتہ انکی مدت کار ختم ہونے والی تھی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 02, 2020 09:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading