کووڈ 19: کورونا کیسز میں زبردست اضافہ، 24 گھنٹوں میں 7830 نئے کیسز سامنے آئے، فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز

کورونا کیسز میں زبردست اضافہ

کورونا کیسز میں زبردست اضافہ

COVID-19 in India: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 7830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک دن پہلے یعنی منگل کو کل 5,676 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ بدھ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ان نئے معاملات کے ساتھ، ملک میں کووڈ کے فعال مریضوں کی تعداد 40,215 تک پہنچ گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ہندوستان میں بدھ کو کووڈ 19 انفیکشن کے معاملات میں بڑی زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 7830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک دن پہلے یعنی منگل کو کل 5,676 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ بدھ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ان نئے معاملات کے ساتھ، ملک میں کووڈ کے فعال مریضوں کی تعداد 40,215 تک پہنچ گئی ہے۔

    ان نئے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا سے متاثرہ 40 ہزار 215 افراد زیر علاج ہیں جو کہ کل کیسز کا 0.9 فیصد ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، کل 4,42,04,771 کووڈ انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں، یعنی مریضوں کے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.73 فیصد ہے۔ جبکہ اس وبا کی وجہ سے ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 5,31,016 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    بہار کے بعد اب جموں و کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی شدت

    راجستھان کو ملی وہندے بھارت ٹرین، وزیراعظم مودی نے دکھائی ہری جھنڈی، کہا سیاحت کو ملے گی مدد

    وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں 761 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ دوسری طرف دہلی میں 538 نئے کیسز، ہریانہ میں 221، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ میں 216، جبکہ مہاراشٹر میں 208 نئے کیسز درج ہوئے۔

    ہندوستان میں ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت، اب تک انسداد کووڈ 19 ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ساتھ ہی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 ویکسین لگائی گئیں۔

    اہم بات یہ ہے کہ 19 دسمبر 2020 کو ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملات ایک کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔ دوسری جانب 4 مئی 2021 کو متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ اور 23 جون 2021 کو 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ پچھلے سال 25 جنوری کو انفیکشن کے کل کیسز چار کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔ تاہم اس کے بعد ان معاملات میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی جو گذشتہ ماہ سے دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔
    Published by:sibghatullah
    First published: