உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گزشتہ 24 گھنٹے میں Coronavirus کے16299 نئے کیس، 53 کی موت، دہلی اور مہاراشٹر نے بڑھائی فکر

    Coronavirus in India: وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایکٹو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1,25,076 ہو گئی ہے۔ جبکہ یومیہ پازیٹو ریٹ 4.58 فیصد ہے۔

    • Share this:
      Coronavirus in India: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 6299 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 53 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ تاہم بدھ کے مقابلے جمعرات کو نئے کیسز میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ کل 16047 نئے کیسز سامنے آئے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایکٹو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1,25,076 ہو گئی ہے۔ جبکہ  یومیہ پازیٹو ریٹ  4.58 فیصد ہے۔

      بدھ کو دہلی میں کووڈ-19 کے 2,146 نئے کیسز سامنے آئے اور 8 مریضوں کی موت ہو گئی جبکہ انفیکشن کی شرح 17.83 فیصد رہی۔ محکمہ صحت کے مطابق قومی راجدھانی میں 180 دنوں کے بعد کووڈ-19 کی وجہ سے اتنے مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سے پہلے 13 فروری کو دہلی میں کووڈ-19 کی وجہ سے 12 مریضوں کی موت ہو گئی تھی۔

      دہلی میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 8,205 ہے۔
      محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں کووڈ-19 کے 12,036 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ بدھ کو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 19,75,540 ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی، آٹھ اور مریضوں کی موت کی وجہ سے، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26,351 ہو گئی۔ دہلی میں کووڈ-19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8,205 ہے۔ دہلی میں 5,549 مریض گھر میں رہ کر اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

      جنسی رویے کو درست کریں، گلے ملنا، کسنگ کم ہو،Monkeypox پر WHO کی گائیڈ لائن

      نہ صرف Monkeypox اور کورونا، بچوں پر منڈرا رہا ہے Encephalitisو Tomato Fever کا خطرہ

      مہاراشٹر میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔
      بدھ کو مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1,847 معاملے سامنے آئے اور سات مریضوں کی موت ہو گئی۔ بلیٹن کے مطابق، بدھ کو رپورٹ ہونے والے نئے کیسوں کے ساتھ، متاثرین کی تعداد بڑھ کر 80,64,336 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,157 تک پہنچ گئی ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں اموات کی شرح 1.83 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: