உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19: پھر بڑھے کورونا کے نئے کیسیز، گزشتہ 28 گھنٹے میں ملے 2828 نئے مریض، 14 کی موت

    Covid-19: پھر بڑھے کورونا کے نئے کیسیز، گزشتہ 28 گھنٹے میں ملے 2828 نئے مریض، 14 کی موت ۔ فائل فوٹو ۔

    Covid-19: پھر بڑھے کورونا کے نئے کیسیز، گزشتہ 28 گھنٹے میں ملے 2828 نئے مریض، 14 کی موت ۔ فائل فوٹو ۔

    Coronavirus Daily Updates: کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2828 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس دوران 14 افراد کی موت ہوئی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2828 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس دوران 14 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد اب 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ یومیہ مثبتیت کی شرح فی الحال 0.60 فیصد ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے روزانہ تقریباً 2200 نئے کیسز سامنے آرہے تھے، لیکن اب یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ہفتہ کو ملک میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 2,685 نئے کیسز سامنے آئے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : متحدہ عرب امارات میں مونکی پوکس کاپہلاکیس! افریقہ سےواپس آنےوالی خاتون متاثر


      ہفتہ کو قومی راجدھانی دہلی میں کووڈ-19 کے 442 نئے معاملات سامنے آئے اور انفیکشن کی شرح 2.02 فیصد درج کی گی۔ دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن انفیکشن سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ نئے کیسز کے آنے کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد اب تک 19,05,954 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 26,208 ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : مودی دور حکومت میں شعبہ طب میں ڈیجیٹل انقلاب، ’مودی غریبوں کےنئے میڈیسن مین ہیں‘


      مہاراشٹر نے ایک بار پھر تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 529 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کووڈ معاملوں کی کل تعداد بڑھ کر 78,85,394 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع اتوار کو جاری ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی ہے۔ ریاست میں اس بیماری کی وجہ سے اب کل 1,47,857 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

      رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں اور صحت مراکز سے صحت یاب ہونے والے 325 افراد کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ریاست میں اب تک 77,34,764 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ریاست میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.11 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.87 فیصد ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: