ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر! سپریم کورٹ کے 50 فیصد سے زیادہ اسٹاف کورونا پازیٹیو ، گھر سے کام کریں گے جج

سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 50 فیصد اسٹاف کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ ایسے میں احتیاط کے طور پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سبھی سماعت اب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی جائے گی ۔

  • Share this:
بڑی خبر! سپریم کورٹ کے 50 فیصد سے زیادہ اسٹاف کورونا پازیٹیو ، گھر سے کام کریں گے جج
بڑی خبر! سپریم کورٹ کے 50 فیصد سے زیادہ اسٹاف کورونا پازیٹیو ، گھر سے کام کریں گے جج ۔ فائل فوٹو ۔

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے ۔ ہر دن بڑی تعداد میں نئے کورونا کیسیز سامنے آکر ریکارڈ توڑ رہے ہیں ۔ اس درمیان سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 50 فیصد اسٹاف کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ ایسے میں احتیاط کے طور پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سبھی سماعت اب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی جائے گی ۔ سبھی جج اس دوران اب گھر سے ہی کام کریں گے ۔


یہ بھی جانکاری سامنے آرہی ہے کہ پورے سپریم کورٹ احاطہ کو سینیٹائز کیا جارہا ہے ۔ اس میں کورٹ روم بھی شامل ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے معاملہ کے بعد مختلف بینچ اب مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ کی تاخیر سے بیٹھیں گی اور سماعت کریں گی ۔


وہیں این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک جج نے اس معاملہ میں جانکاری دی ہے ۔ جج نے صاف طور پر کہا کہ میرا زیادہ تر اسٹاف اور کلرک کوورنا وائرس کی زد میں ہے ۔ کچھ جج بھی پہلے کورونا متاثر ہوئے تھے ، لیکن اب وہ ٹھیک ہوچکے ہیں ۔


کورونا سے مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، اترپردیش اور پنجاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

ادھر ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، اترپردیش اور پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹرمیں اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ 349 اموات ہوئیں ، اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 122 ، اتر پردیش میں 67 اور پنجاب میں 59 مریضوں کی موت ہوئی ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طورپر 904 افراد لقمہ اجل بنے ۔ دیگر ہلاکتیں 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔

پیر کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،68،912 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہوچکی ہے ۔ اسی دوران دوران 75،086 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1،21،56،529 ہوچکی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 92،922 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 12،01،009 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران جان لیوا وبا سے مزید 904 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،70،179 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 89.86 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 8.88 فیصد اور اموات کی شرح 1.26 فیصد ہوگئی ہے۔

یو این آئی ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 12, 2021 01:18 PM IST