ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس: دہلی سمیت ہندستان کی 3 ریاستیں دے رہیں دنیا کے 20 بڑے ملکوں کو ٹکر

ہندستان میں جمعہ کو کورونا وائرس کے تقریبا 22 ہزار کیس آئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ملک میں کورونا کے کل 6.49 لاکھ کیس ہو چکے ہیں۔

  • Share this:
کورونا وائرس: دہلی سمیت ہندستان کی 3 ریاستیں دے رہیں دنیا کے 20 بڑے ملکوں کو ٹکر
کورونا وائرس: دہلی سمیت ہندستان کی 3 ریاستیں دے رہیں دنیا کے 20 بڑے ملکوں کو ٹکر

نئی دہلی۔ ہندستان میں کورونا وائرس (Coronavirus) کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس خطرناک وائرس کے جمعہ کی دیر رات ملک میں 6.49 لاکھ کیس ہو چکے ہیں۔ تقریبا 18.70 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ دنیا کے 20 ملکوں میں ایک لاکھ سے زیادہ معاملے ہیں۔ وہیں، ہندستان کی ریاستوں کی بات کریں تو مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں ایک لاکھ سے زیادہ کیس ہیں۔ دو دن کے اندر دہلی بھی ایک لاکھ کی تعداد کو پہنچ سکتی ہے۔


ہندستان میں جمعہ کو کورونا وائرس کے تقریبا 22 ہزار کیس آئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ملک میں کورونا کے کل 6.49 لاکھ کیس ہو چکے ہیں۔ جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ کیس مہاراشٹر میں آئے۔ تمل ناڈو اور دہلی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ تمل ناڈو نے جمعہ کو ہی ایک لاکھ کے اعداد وشمار پار کر لئے۔ وہیں، دہلی ایک لاکھ کیس کے اور قریب آ گئی۔ دنیا کی بات کریں تو اب تک صرف  20 ملک ہی ایسے ہیں جہاں ایک لاکھ سے زیادہ کیس ہیں۔ ان میں ہندستان بھی شامل ہے۔


دو دن میں دو لاکھ کیس ہو جائیں گے مہاراشٹر میں


مہاراشٹر میں جمعہ کو کورونا کے 6364 نئے کیس سامنے آئے۔ یہ ریاست میں ایک دن میں آئے سب سے زیادہ کیسیز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد 1.92 لاکھ ہو گئی ہے۔ ہندستان کو چھوڑ دیں تو دنیا میں صرف 14ممالک ایسے ہیں جہاں مہاراشٹر سے زیادہ کیس ہیں۔

تمل ناڈو میں ایک لاکھ سے زیادہ کیسیز

تمل ناڈو میں جمعہ کو کورونا وائرس کے تقریبا 4,329 کیس آئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے پار چلی گئی۔ تمل ناڈو میں اب کورونا کے کل کیس 1.02 لاکھ ہو گئے ہیں۔ دنیا میں صرف انیس ممالک ( ہندستان کو چھوڑ کر) ہی ایسے ہیں جہاں تمل ناڈو سے زیادہ کیس ہیں۔

دہلی کی رفتار بھی بے قابو

مہاراشٹر اور تمل ناڈو کی طرح دہلی میں بھی کورونا بے قابو نظر آ رہا ہے۔ ریاست میں جمعہ کو تقریبا 2520 کیس سامنے آئے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا کے کل کیس 94,600 سے زیادہ ہو گئے۔ دنیا میں صرف بیس ممالک ( ہندستان کو چھوڑ کر) ہی ایسے ہیں جہاں دہلی سے زیادہ کیس ہیں۔
First published: Jul 04, 2020 08:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading