ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں كووڈ -19 سے 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک، 13 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرکے 80397 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 13 لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 1347388 ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 12, 2020 01:03 PM IST
  • Share this:
امریکہ میں كووڈ -19 سے 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک، 13 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر
علامتی تصویر

واشنگٹن۔ عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) سے شدید طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 80 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک 13 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرکے 80397 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 13 لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 1347388 ہو گئی ہے۔


امریکہ میں دو لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ کا نیویارک اور نیوجرسی صوبہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ صرف نیویارک میں کورونا کے تین لاکھ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 26 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیوجرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زائد کیس سامنے آئے ہیں جبکہ نو ہزار سے زائد افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔


فائل فوٹو


اس کے علاوہ میسا چوسیٹس، مشی گن، الینایس، کیلی فورنیا، لوزیانا اور پنسلوانیا جیسے صوبے بھی كووڈ -19 کا غضب جھیل رہے ہیں۔ ان تمام صوبوں میں کوروناسے دو ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
First published: May 12, 2020 01:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading