ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 20 لوگوں کی موت، ہلاکتوں کی تعداد 106 پہنچی

وزیر صحت ستییندر جین نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 20 مریض ہلاک ہو گئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 106 تک پہنچ گئی۔

  • Share this:
دہلی میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 20 لوگوں کی موت، ہلاکتوں کی تعداد 106 پہنچی
وزیر صحت ستییندر جین نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 20 مریض ہلاک ہو گئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 106 تک پہنچ گئی۔

نئی دہلی۔ دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کووڈ - 19 ایک خوفناک شکل اختیار کر تی جا رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 مریضوں کی ہلاکت سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 تک پہنچ چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا آٹھ ہزار ہو گئی ۔ وزیر صحت ستییندر جین نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 20 مریض ہلاک ہو گئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 106 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 33 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔



جین نے بتایا کہ اس دوران 359 نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7998 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ راحت کی بات ہے کہ 346 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں اور اب تک اس وائرس سے مجموعی طور پر 2858 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت میں فی الحال 5034 ایکٹو کیسز ہیں۔

اروند کیجریوال نے مانگی تھی عام لوگوں سے رائے

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں سے لاک ڈاون میں راحت کے سلسلہ میں یہاں کے عوام سے رائے مانگی تھی۔ عام لوگوں سے وزیر اعلیٰ نے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے مشورے دہلی حکومت کو تیرہ مئی یعنی بدھ کی شام پانچ بجے تک بھیج سکتے ہیں۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: May 13, 2020 02:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading