உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19 : سبھی بین الاقوامی مسافروں کیلئے سات دن کا ہوم آئیسولیشن لازمی، سرکار کا حکم

    Covid-19 : سبھی بین الاقوامی مسافروں کیلئے سات دن کا ہوم آئیسولیشن لازمی، سرکار کا حکم (News18)

    Covid-19 : سبھی بین الاقوامی مسافروں کیلئے سات دن کا ہوم آئیسولیشن لازمی، سرکار کا حکم (News18)

    Covid-19 in India : ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے بڑھتے معاملات تیسری لہر کو دستک دیتے نظر آرہے ہیں ۔ ساتھ ہی اس کے نئے ویریئنٹ اومیکران (Omicron) نے کورونا کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیا ہے ، جس کی وجہ سے حکومت کافی فکرمند ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے بڑھتے معاملات تیسری لہر کو دستک دیتے نظر آرہے ہیں ۔ ساتھ ہی اس کے نئے ویریئنٹ اومیکران (Omicron) نے کورونا کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیا ہے ، جس کی وجہ سے حکومت کافی فکرمند ہے ۔ حکومت کورونا (Covid-19) کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نمٹنے کیلئے مسلسل گائیڈ لائنس جاری کر رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک اور بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کیلئے 7 دنوں کے ہوم آئسولیشن کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔ یعنی اگر کوئی بین الاقوامی مسافر ہندوستان آتا ہے تو سب سے پہلے اس کو 7 دنوں تک ہوم آئسولیشن میں رہنا ہوگا ۔

      جانکاری کے مطابق 7 دنوں تک ہوم آئسولیشن میں رہنے کے بعد آٹھویں دن ان لوگوں کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنس میں کہا گیا ہے کہ نیا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر 11 جنوری سے اگلے حکم تک لاگو رہے گا ۔

      دراصل کورونا کے جو معاملات سامنے آرہے ہیں ، ان میں سے زیادہ تر ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سفر کرکے واپس لوٹے ہیں ۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا کے معاملات کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔ جاری حکم کے مطابق ہندوستان کا سفر کرنے کا ارادہ بنانے والے سبھی لوگوں کو پہلے آن لائن ایئر سوودھا پورٹل پر سیلف ڈکلیریشن فارم میں پوری اور حقائق پر مبنی معلومات دینی ہوں گی ۔

      وہیں سفر شروع کرنے سے 72 گھنٹوں کے اندر ایک کورونا منفی آر ٹی پی سی آر رپورٹ بھی اپ لوڈ کرنی ہوگی ۔ اس کے علاوہ ہندوستان آنے پر جن لوگوں کو ٹیسٹ کی ضرورت ہے، انہیں پورٹل پر ٹیسٹ کی آن لائن پری بکنگ بھی کرنی ہوگی ۔

      خطرے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہندوستان پہنچنے پر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور اگر ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آتی ہے ، تو سخت آئیسولیشن پروٹوکال پر عمل کرنا پڑے گا ۔ وہیں ایئر لائنز کی جانب سے مسافروں کو کیا کریں اور کیا نہ کریں ضوابط کا ایک سیٹ بھی فراہم کیا جائے گا ۔ وہیں مسافروں کیلئے آروگیہ سیتو ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا اور رکھنا ضروری ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: