ہوم » نیوز » عالمی منظر

اہم خبر: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ، کورونا بڑھا تو ہر 16 سیکنڈ میں پیدا ہوگا ایک مرا ہوا بچہ

عالمی ادارہ صحت ، (Unicef) اور ان کے اتحادی اداروں نے انتباہ جاری کرکے کہا ہے کہ کورونا وبا سے حاملہ (pregnant Wonen) خواتین اور ان کے حمل کیلئے خطرہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے ایک رپورٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ کووڈ19 وبا بڑھی تو ہر 16 سیکنڈ میں ایک مرا ہوا بچہ پیدا ہوگا .

  • Share this:
اہم خبر: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ، کورونا بڑھا تو ہر 16 سیکنڈ میں پیدا ہوگا ایک مرا ہوا بچہ
کورونا وبا سے حامہ خواتین اور ان کے حمل کیلئے خطرہ بڑھا

عالمی ادارہ صحت ، (Unicef) اور ان کے اتحادی اداروں نے انتباہ جاری کرکے کہا ہے کہ کورونا وبا سے حاملہ (pregnant Wonen) خواتین اور ان کے حمل کیلئے خطرہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے ایک رپورٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ کووڈ19 وبا بڑھی تو ہر 16 سیکنڈ  میں ایک مرا ہوا بچہ پیدا ہوگا اور ہر سال بیس لاکھ سے بھی زیادہ (2 Million Stillbirths Every Year) مرے ہوئے بچے پیدا ہونے کے کیس سامنے آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے زیادہ تر معاملے ترقی پذیر ممالک سے وابستہ ہوں گے۔


عالمی ادارہ صحت  (World Health Organization)  نے جعرات کو شائع رپورٹ میں یہ بڑا انکشاف کیا کہ ہر سال تقریبا بیس لاکھ بچے مردہ پیدا  (Stillbirth)  ہوتے ہیں اور یہ معاملے زیادہ تر ترقی پذیر ممالک سے جڑے ہیں۔


حاملہ ہونے کے 28 ہفتے یاس اس کے بعد  مردہ بچے کے پیدا ہونے یا ڈلیوری کے دوران بچے کی موت ہوجانے کو (Stillbirth) کہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ صحت (United Nations Health Agency) نے کہا کہ گزشتہ سال  سب سہارن افریقہ (sub-Saharan Africa) یا جنوبی ایشیاء میں چار جنم میں سے تین   (Stillbirth)  تھے۔


وہیں (Unicef)  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  (UNICEFs executive director) ہینریٹا فور ( Henrietta Fore) نے کہا ہر 16 سیکنڈ میں کہیں کوئی ماں (Stillbirth)  درد جھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہترنگرانی، ڈلیوری سے پہلے اچھی دیکھ۔بھال اور محفوظ ڈلیوری کیلئے پیشہ ور ڈاکٹر کی مدد سے ایسے معاملات کو روکا جاسکتا ہے۔




کورونا وائرس وبا سے خراب ہوں گے حالات

رپورٹ میں انتباہ دیا گیا کہ کوروناوائرس وبا سے یہ عالمی  اعدادو شمان بڑھ سکتے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 08, 2020 03:26 PM IST