ہوم » نیوز » عالمی منظر

اٹلی میں کورونا وائرس سے 25،549 اموات، متاثرہ افراد کی تعداد 189973 تک پہنچ گئی

اٹلی کے شہری سکیورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے جمعرات کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 464 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 24, 2020 12:58 PM IST
  • Share this:
اٹلی میں کورونا وائرس سے 25،549 اموات، متاثرہ افراد کی تعداد 189973 تک پہنچ گئی
اٹلی میں طبی عملہ احتیاط کے طور پر ماسک پہنے ہوئے۔ فائل فوٹو۔ رائٹرز۔

روم۔ عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر کے 25549 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 189973 تک پہنچ گئی ہے ۔ پوری دنیا میں کورونا سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہی ہوئی ہیں۔


اٹلی کے شہری سکیورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے جمعرات کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 464 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بدھ کے بمقابلہ جمعرات کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کچھ اضافہ ہوا ہے ۔بوریلی کے مطابق جمعرات کو اٹلی میں کورونا وبا کے دو ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 189973 ہو گئی ہے۔


فائل فوٹو


ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک کورونا کے 54543 مریض بالکل صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے فار غ کر دیا گیا ہے۔ اس وبا کی روک تھام کے لئے ملک میں 10 مارچ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کو تین مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے لیکن اس دوران کچھ اشیائے ضروریہ کی دوکانوں کو کھولنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ واضح ر ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیسز سامنے آیا تھا ۔ اٹلی کا صوبہ لومباردیہ صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔
First published: Apr 24, 2020 12:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading