ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

COVID-19: دہلی میں لگ سکتا ہے رات کا کرفیو! اروند کیجریوال نے ہائی کورٹ کو دی جانکاری

سماعت کے دوران دہلی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کے قوانین کی جو لوگ خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ان پر جرمانہ لگایا جا رہا ہے۔ ان پیسوں کا کیا ہو رہا ہے؟ اچھے کاج میں ان پیسوں کا استعمال کریں۔

  • Share this:
COVID-19: دہلی میں لگ سکتا ہے رات کا کرفیو! اروند کیجریوال نے ہائی کورٹ کو دی جانکاری
سماعت کے دوران دہلی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کے قوانین کی جو لوگ خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ان پر جرمانہ لگایا جا رہا ہے۔ ان پیسوں کا کیا ہو رہا ہے؟ اچھے کاج میں ان پیسوں کا استعمال کریں۔

ملک کی راجدھانی میں کورونا وائرس (Delhi COVID-19 Update) خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے نائت کرفیو لگایا جا سکتا ہے۔ آج دہلی ہائی کورٹ  (Delhi High Court) میں عدالت کے سوالوں کے جواب میں کیجریوال حکومت  (Kejriwal Govt) کی طرف سے کہا گیا کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے مد نظر نائٹ کرفیو لگایا جا سکتا ہے لیکن ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ ٹیسٹنگ بڑھانے کی مانگ کی عرضی پر آج دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو اسٹیٹس رپورٹ میں مناسب معلومات نہیں دینے پر پھٹکار لگائی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم بیڈ کی کل تعداد نہیں پڑھ سکتے ہیں، اہم جانکاری کو مٹا دیا گیا ہے۔ چھپائی واضح نہیں ہے، ہم اسے پڑھ نہیں سکتے۔


عدالت نے دہلی حکومت سے پوچھا کہ راجدھانی کے کووڈ ہیلتھ کیئر سینٹر میں ایسے وقت میں بیڈس کیوں خالی ہیں، ہیلتھ کیئر سینٹر کی جانکاری کی تشہیر  کیلئے کیا کیا۔ اس پر دہلی حکومت نے کہا کہ سبھی جانکاری دہلی فائٹ کورونا ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا ہر کسی کیلئے یہ فائدہ مند نہیں ہے۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے ہیلپ لائن اور دیگر اقدام کے ذریعے سے بیڈ کے دستیابی کی تشہیر کرنے کیلئے کیا کیا ہے۔


عدالت نے دہلی حکومت سے پوچھا کی راجدھانی کے کووڈ-19 ہیلتھ کیئر سینٹر میں ایسے وقت میں بیڈس کیوں خالی ہیں۔ ہیلتھ کیئر سینٹر کی جانکاری کی تشہیر ہے کہ آپ نے ہیلپ لائن اور دیگر  دیگر اقدام کے ذریعے سے بیڈ کے دستیابی کی تشہیر کرنے کیلئے کیا کیا ہے۔


دیگر شہروں کی طرح رات یا ہفتے کے آخر میں کرفیو لگانے کا سوال بھی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت سے پوچھا۔ اس پر دہلی حکومت نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ کسی بھی طرح کے کرفیو کو نافذ کرنے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے لیکن اس پر کووڈ (Covid-19 pandemic) حالات کی بنیاد پر فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

سماعت کے دوران دہلی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کے قوانین کی جو لوگ خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ان پر جرمانہ لگایا جا رہا ہے۔ ان پیسوں کا کیا ہو رہا ہے؟ اچھے کاج میں ان پیسوں کا استعمال کریں۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ کئی لوگوں کی جان جانے اور کورٹ کی پھٹکار کے بعد آپ نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ بڑھایا۔ دہلی ہائی کورٹ کیجریوال حکومت کے جواب سے مطمئن نہیں تھی۔ لہذا عدالت نے پھٹکار لگاتے پوئے ناراضگی ظاہر کی۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 26, 2020 04:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading