உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نہیں تھم رہی Coronavirus کی رفتار، گزشتہ 24 گھنٹے میں2541 نئے کیس، 30 کی موت

    Youtube Video

    Covid-19 pandemic: ورونا وائرس کے انفیکشن کی رفتار ایک بار پھر مسلسل بڑھنے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 2541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 30 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک میں کورونا کے کیسز میں پھرایک بار اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن Covid-19 pandemic کی رفتار ایک بار پھر مسلسل بڑھنے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 2541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 30 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس ایکٹو مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر 16,522 ہو گئی ہے۔ یومیہ مثبتیت کی شرح اب 0.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کئی ریاستوں سے نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ملک میں کوویڈ 19 کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر میٹنگ کریں گے۔

      دہلی میں اتوار کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1,083 نئے معاملے سامنے آئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہو گئی۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن کی شرح 4.48 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ انفیکشن کے نئے معاملات کے بعد، دہلی میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 18,74,876 ہو گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے ایک مریض کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26,168 ہو گئی۔

      ضرور پڑھیں: اسکول جانے والے بچوں کو گرمی اور لو سے بچانے کیلئے کے Diet Plan میں شامل کریں یہ 5 چیزیں


      دہلی میں کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
      اس سے پہلے دہلی میں ہفتہ کو کووڈ-19 کے 1,094 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25,177 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 13 جنوری کو دہلی میں کووڈ-19 کے ریکارڈ 28,867 معاملے سامنے آئے تھے۔ دہلی میں 14 جنوری کو انفیکشن کی شرح 30.6 فیصد درج کی گئی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: