ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کا قہر کے ساتھ۔ ساتھ اب لوگوں میں نظر آرہی ہے Black Fungus کی دہشت

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا سے جاری جنگ میں بلیک فنگس Black Fungus کو ایک بڑا چیلنج قراردیا ہے ۔ بلیک فنگس کو لیکر تمام احتیاطی اقدام اٹھانے کی سرکار لوگوں سے اپیل کر رہی ہے۔

  • Share this:
کورونا کا قہر کے ساتھ۔ ساتھ اب لوگوں میں نظر آرہی ہے Black Fungus کی دہشت
وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا سے جاری جنگ میں بلیک فنگس Black Fungus کو ایک بڑا چیلنج قراردیا ہے ۔ بلیک فنگس کو لیکر تمام احتیاطی اقدام اٹھانے کی سرکار لوگوں سے اپیل کر رہی ہے۔

کورونا وبا  Covid-19 pandemic کے ساتھ ہی اب بلیک فنگس کا خوف لوگوں کو ستانے لگاہے ۔ بلیک فنگس کا دائرہ بہت ملک بھر میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے اترپردیش سمیت دس ریاستوں نے اس بیماری کو وبا قرار دے دیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا سے جاری جنگ میں بلیک فنگس Black Fungus کو ایک بڑا چیلنج قراردیا ہے ۔ بلیک فنگس کو لیکر تمام احتیاطی اقدام اٹھانے کی سرکار لوگوں سے اپیل کر رہی ہے۔


کورونا کا قہر جاری ہی تھا کہ بلیک فنگس نے بھی اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے۔ بہار میں بھی بلیک اور واہٹ فنگس کے قہر کو دیکھتے ہوئےڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ اگر وقت پر جانچ نہیں ہوتی ہے تو مریض کی جان جا سکتی ہے۔

وہیں مدھیہ پردیش میں بلیک فنگس کو ریاستی حکومت نے وبائی بیماری قرار دیا ہے۔مدھیہ پردیش میں سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں بلیک فنگس کے مریضوں کی تعداد چھ سوکو تجاوز کر گئی ہےریاست کے آٹھ میڈیکل کالجوں میں بلیک فنگس کے تین سو ایکسٹھ مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ بلیک فنگس کےباقی مریضوں کا علاج پراییوٹ اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔راجدھانی بھوپال کے سب سے بڑے حمیدیہ اسپتال میں نوے مریضوں کے ساتھ سبھی بیڈ فل ہیں ۔


وہیں ریاست میں بلیک فنگس کے ضروری انجیکشن کی قلت کے سبب بھوپال حمیدیہ اسپتال میں پچھلے تین دن سے مریضوں کو بلیک فنگس کے مریضوں کو ضروری انجیکشن نہیں لگایا جاسکا ہے۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ ضلع انتظامیہ کو بلیک فنگس کے مریضوں کو ضروری انجیکشن فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے ۔

لک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے انفیکشن کی رفتار کم ہونے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد کے مقابلے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ری کوری کی شرح بڑھ کر 87.76 فیصد ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں کورونا انفیکشن کے 257299 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جب کہ صحت مند افراد ہونے والے مریضوں کی تعداد 357630 رہی۔ دریں اثنا ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ 58 ہزار 895 افراد کو کورونا ویکسین کی ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 33 لاکھ 72 ہزار 819 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 22, 2021 06:58 PM IST