ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاؤن: پٹیالہ میں سکھوں نے پولیس پارٹی پر کیا حملہ، پولیس اہلکارکا ہاتھ کاٹ کرجسم سے کیاالگ : دیکھیں ویڈیو

جہاں دنیا اور ملک کوروناوائرس کے قہر سے لڑ رہا ہے وہیں ہنجاب کے پٹیالہ میں سکھوں نے پولیس پر ایسا شرمناک حملہ کیا کہ ایک پولیس اہلکار کا ہاتھ پوری طرح سے کاٹ دیا۔ اتوار کی صبح سبزی منڈی کے باہر مین گیٹ پر سکھوں نے پولیس پر حملہ کیا۔

  • Share this:

جہاں دنیا اور ملک کوروناوائرس کے قہر (Covid-19 pandemic) سے لڑ رہا ہے وہیں ہنجاب کے پٹیالہ میں سکھوں نے پولیس پر ایسا شرمناک حملہ کیا کہ ایک پولیس اہلکار کا ہاتھ پوری طرح سے کاٹ دیا۔ اتوار کی صبح سبزی منڈی کے باہر مین گیٹ پر سکھوں نے پولیس پر حملہ کیا۔ اس حملے میں تقریبا چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کا ہاتھ کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا گیا۔ یہ حملہ لاک ڈا ؤ ن کے درمیان آ ج صبح سبزی منڈی جاتے ہوئے سکھوں کے ایک گروپ نے کیا ۔ جب پولیس کی جانب سے انھیں روکنے کی کوشش کی گئی ۔ تو انہوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔


اس معاملے میں اب تک نو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ٹیم نے ان حملہ آوروں کا پیچھا کیا تو یہ لوگ ایک جگہ روپوش ہوئے جس کے بعد انھوں نے مزہبی مقام سے پولیس کی کاروائی کے حوالے سے اعلان کیا ۔ لیکن لوگوں کی جانب سے صبر و تحمل کا مظا ہرہ کیا گیا ۔ سکھ کے اعلی رہمنا نے ان نہنگ ہونے کی تردید کی ۔ پورےمعاملے کا وزیر اعلی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کے ا حکامات جاری کئے ہیں


پٹیالہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مندیپ سنگھ سدھو نے کہا ، "ان سے کہا گیا کہ وہ (کرفیو) پاس دکھائیں ، لیکن انہوں نے اپنی گاڑی سے دروازے اوروہاں لگائے گئے  بلاکروں کو ٹکر مار دی۔" انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ان لوگوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

First published: Apr 12, 2020 07:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading