ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے لوگوں کیلئے راحت کی خبر! تقریبا 70 میٹرک ٹن oxygen ٹینکروں سے بھری خصوصی ٹرین دہلی پہنچی

دہلی کے لوگوں کے لیے راحت کی خبر ہے ۔ رات میں آکسیجن ٹینکروں سے بھری خصوصی ٹرین چھتیس گڑھ سے دہلی پہنچی ہے ۔

  • Share this:

دہلی کے بہت سے اسپتالوں میں آکسیجن oxygen کی شدید قلت پائی جارہی ہے۔ دن بدن دہلی میں آکسیجن کی مانگ بڑھتی جارہی ہے ۔ ایسے میں دہلی کے لوگوں کے لیے راحت کی خبر ہے ۔ رات میں آکسیجن ٹینکروں سے بھری خصوصی ٹرین چھتیس گڑھ سے دہلی پہنچی ہے ۔ تقریبا 70 میٹرک ٹن آکسیجن لیکر یہ خصوصی ٹرین دہلی پہنچی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ جلد ہی دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی دور ہوجائےگی۔


غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا قہر لگاتار جا ری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے تین لاکھ تیئس ہزار ایک سو چوالیس نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے دو ہزارسات سو اکہتر لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ اسی دوران دو لاکھ اکیاون ہزار آٹھ سو ستائس لوگ کورونا سے شفایاب بھی ہویے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اٹھائس لاکھ بیاسی ہزار دو سو چار ایکٹو معاملے ہیں۔ کورونا کے خلاف ملک میں ٹیکہ کاری مہم کو تیز کر دیا گیا ہے جس کے پیش نظر ابتک ملک میں چودہ کروڑباون لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ دیا جا چکا ہے۔



وہیں  مدھیہ پردیش کے اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کو لیکر جنگی پیمانے پر کام جاری ہے۔ سڑک،فضائیہ کے ساتھ اب ریلوے کے ذرریعہ بھی اسپیشل ٹرین بھوپال کے لیے شروع کی گئی ہے۔بوکارو سے مدھیہ پردیش کے لئے آکسیجن لیکر اسپیشل ٹرین روانہ ہوچکی ہے وہیں بھوپال سے بھی رانچی کے لئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے مرکزی حکومت سے بات کر کے اسپیشل آکسیجن ایکسپریس چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاکہ کورونا مریضوں کو ہر لمحہ آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

مدھیہ پردیش میں بھی کورونا مریضوں کو آکسیجن کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مختلف ریاستوں کو آکسیجن کی فراہمی میں ریلوے بھی پوری طرح سے لگا ہوا ہے۔ اسی کے پیش نظر مدھیہ پردیش میں آکسیجن کی سپلائی کے لیے بوکارو سے آکسیجن ایکسپرس چل چکی ہے۔۔جلد ہی جبلپور اور بھوپال میں آکسیجن کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 27, 2021 01:55 PM IST