ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کووڈ-19 لاک ڈاؤن: کمل ناتھ نے سی ایم شیوراج سنگھ کو خط لکھ کر 6 مہینے کا بجلی اور پانی بل معاف کرنے کاکیامطالبہ

سی ایم کمل ناتھ نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ کورونا کی وبائی بیماری کے خاتمہ کے لئے پوری کانگریس پارٹی سرکار کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ مشکل گھڑی پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر عوامی مفاد کے لئے کام کرنے کی ہے تاکہ انسانیت کو وبائی بیماری سے بچایا جا سکے ۔

  • Share this:
کووڈ-19 لاک ڈاؤن: کمل ناتھ نے سی ایم شیوراج سنگھ کو خط لکھ کر 6 مہینے کا بجلی اور پانی بل معاف کرنے کاکیامطالبہ
کمل ناتھ : فائل فوٹو

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے بڑھتے خطرات اور لاک ڈاؤن سے معمولات زندگی پوری طرح سے متاثر ہو چکی ہے ۔لاک ڈاؤن کی سختی اور حکومت کی ہدایت کے چلتے شہری گھروں میں رہ کر اپنے کام انجام دے رہے ہیں۔ شہریوں کو کورونا وائرس کی وبائی بیماری (covid-19-pandemic)کے چلتے باہر نکلنے کے اجازت نہیں ہے۔ ایسے میں شہریوں کے ذریعہ بجلی اور پانی کا بل بھرنا ان کے لئے ایک مشکل مرحلہ بن گیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ایم پی پی سی سی کے چیف کمل ناتھ نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کو خط لکھ کر صوبہ کی عوام کو راحت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے خط میں کمل ناتھ نے سرکار سے اندرا گرہ جیوتی یوجنا کے تحت آنے والے صارفین کی اگلے چھ مہینے کی بجلی  معاف کرنے کے ساتھ دیہی اور شہری علاقوں میں نل جل یوجنا سے ہونے والی پانی کی سپلائی کے بل کو بھی معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی ایم کمل ناتھ نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ کورونا کی وبائی بیماری کے خاتمہ کے لئے پوری کانگریس پارٹی سرکار کے ساتھ کھڑی ہے  اور یہ مشکل گھڑی پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر عوامی مفاد کے لئے کام کرنے کی ہے تاکہ انسانیت کو وبائی بیماری سے بچایا جا سکے ۔

First published: Apr 11, 2020 07:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading