ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کے مریضوں کو اب دیا جائے گا سورائسس کا انجیکشن، ڈی جی سی آئی نے دی اجازت

اس دوا کے استعمال سے سانس لینے مین آ رہی دقت کو کم کیا جا سکتا ہے۔

  • Share this:
کورونا کے مریضوں کو اب دیا جائے گا سورائسس کا انجیکشن، ڈی جی سی آئی نے دی اجازت
علامتی تصویر: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus India) کے بڑھتے معاملوں کے بیچ ڈرگس انٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI)  نے اسکین کے سورائسس کو ٹھیک کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی دوا اٹولی جمیب (Itolizumab) کو مریضوں پر ’ ہنگامی استعمال‘ کے لئے منظوری دے دی ہے۔ کورونا کے علاج کے لئے ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ڈرگس کنٹرلر جنرل آف انڈیا کے ڈاکٹر وی جی سومانی نے مونوکلونل اینٹی باڈی انجیکشن اٹولی جمیب بائیوکان کی پہلے سے ہی منظور شدہ دوا کو مریضوں پر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔


انہوں نے کہا کہ یہ دوا ان مریضوں کو دی جائے گی جو سانس لینے کے سنگین مسئلہ کا سامنا کر رہے ہوں گے۔ اس دوا کے استعمال سے سانس لینے مین آ رہی دقت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس دوا کے ذریعہ ’ سائٹوکائن‘ ریلیز سنڈروم کو  کنٹرول کیا جاتا ہے تاکہ جن بھی وجوہات سے مریض کی امیونٹی پر خطرہ آئے اسے ٹالا جا سکے۔


ایک آفیسر نے بتایا ’ ہندستان میں کورونا کے مریضوں پر کلینکل ٹرائل کے بعد اسے منظوری دی گئی۔ اسے منظور کرنے والے ماہرین میں ایمس کے پلمونولاجسٹ، فارماکولاجسٹ اور میڈیسن ماہرین شامل تھے۔‘۔ آفیسر نے کہا کہ ’’ یہ پہلے سے ہی سورائسس کے علاج کے لئے بائیوکان کی ایک منظور شدہ دوا ہے۔ اس دوا کے استعمال سے پہلے مریض کو تحریری طور پر جانکاری دیتے ہوئے اس سے رضامندی لی جائے گی۔


خیال رہے کہ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26،506 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 7،93،802 ہو گئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل ہی سب سے زائد 24،879 کیسز سامنے آ ئے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 11, 2020 10:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading