نئی دہلی ہندوستان (India) میں کوروناوائرس (Coronavirus) سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ مسلسل چوتھے دن کورونا سے متاثرنئے مریضوں کی تعداد 3000 کو پار کرگئی۔ نئے کیسزسامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ بتادیں کہ 3 مئی تک کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 40 ہزار کے قریب تھی جبکہ صرف 6 دن کے اندر ہی کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں 20 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔
کورونا وائرس (Coronavirus) کی وجہ سے ابھی تک 2000 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے بارے میں بات کی جائے تو بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے 113 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مہاراشٹرا میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 48 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ان میں سے 27 اکیلے ممبئی سے تھے۔ ہفتے کے روز کورونا مریضوں کی اموات میں سے 42 فیصد اموات اکیلے مہاراشٹر میں ہوئی ہیں۔
ریاستوں کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو 3،171 کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ہندستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 62،915 ہوگئی۔ گزشتہ تین دن کے گراف کو دیکھتے ہوئے کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 20،000 کو پار کرگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹرا میں 1،165 نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 20،228 ہوگئی ہے جبکہ 780 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دریں اثنادہلی حکومت نے کووڈ 19 کی جانچ کرنے والی لیب کو 24 گھنٹوں کے اندر نتائج دینے کی ہدایات جاری کیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔