ہوم » نیوز » وطن نامہ

COVID-19 Relief: پانچ پلیٹ فارم جو آپ کو دستیاب سلاٹس کے ساتھ Vaccine Centres تلاش کرنے میں کریں گے مدد

کورونا وائرس (کووڈ۔19) ویکسین کے لیے بکنگ کو وین (Co WIN) پورٹل کے ذریعے بھی جاری ہے۔ پورٹل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے 18 سال سے زیادہ عمر کے شہری اہل ہے۔ اس کے علاوہ کئی ذرائع بھی اس ضمن میں مدد اور خدمات فراہم کررہے ہیں۔

  • Share this:
COVID-19 Relief: پانچ پلیٹ فارم جو آپ کو دستیاب سلاٹس کے ساتھ Vaccine Centres تلاش کرنے میں کریں گے مدد
کورونا وائرس (کووڈ۔19) ویکسین کے لیے بکنگ کو وین (Co WIN) پورٹل کے ذریعے بھی جاری ہے۔ پورٹل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے 18 سال سے زیادہ عمر کے شہری اہل ہے۔ اس کے علاوہ کئی ذرائع بھی اس ضمن میں مدد اور خدمات فراہم کررہے ہیں۔

ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کی دوسری لہر کے دوران ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کے مثبت کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران روزانہ 4 لاکھ سے زائد کیس ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔ اس دوران مرکز اور ریاستی حکومتیں آکسیجن کی فراہمی کے لئے کوششیں تیز کر رہی ہیں لیکن ساتھ ہی اہل شہریوں کو جلد از جلد اپنی COVID-19 ویکسین کی خوراک لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔  اس دوران خوش قسمتی سے ٹیک کمپنیاں اور آزاد محققین ایسے حل نکال رہے ہیں جو لازمی طور پر ہندوستانیوں کو ویکسین کے دستیاب مراکز تک پہنچنے میں مدد ملے اور اس سے متعلق رہنمائی فراپم کی جائے۔

اس فہرست سے آگے بڑھنے سے پہلے قارئین کو یہ نوٹ کرنا چاہئے کہ تھرڈ پارٹی کے پلیٹ فارم صرف دستیاب سلاٹ والے ویکسین سنٹر کی تلاش میں مدد کرسکتے ہیں۔ تاہم بکنگ کو وین پورٹل کے ذریعے بھی جاری ہے۔ پورٹل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے 18 سال سے زیادہ عمر کے شہری اینڈروئیڈ ، کائوس اور آئی او ایس کے لئے اروگیا سیٹیو ایپ (Aarogya Setu app) کے اندر کوئن اینڈروئیڈ ایپ (CoWIN Android app) اور ویب سائٹ یا مربوط سروس کو چیک کرسکتے ہیں۔


پے ٹی ایم ویکسین فائنڈر (Paytm Vaccine Finder):

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم پے ٹی ایم نے حال ہی میں شہریوں کو اپنے انبلٹ منی ایپ اسٹور کے ذریعہ ویکسی نیشن سلاٹس کی دستیابی کی جانچ کرنے میں مدد کے لئے ایک مربوط پلیٹ فارم ‘کوویڈ 19 ویکسین فائنڈر’ (COVID-19 Vaccine Finder) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ویکسین می (VaccinateMe):

فٹنس ایپ HealthifyMe کے ذریعہ ویکسین می ایک اور ٹول ہے جس کا استعمال کرنا آسان ہے۔ دستیاب سلاٹوں والے مراکز تلاش کرنے کے لئے آپ پن کوڈ یا ضلع درج کر سکتے ہیں۔ مزید برآں پلیٹ فارم صارفین کو مطلع کرے گا کہ کب اور کہاں سلاٹ بک کرواسکتے ہیں۔
کو وین (CoWIN):
جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ استعمال کنندہ کون سے ایپس یا ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں۔ کووڈ ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ صارفین کے لئے یہ ایپ کووڈ-19 ویکسین سلاٹ آن لائن بک کرنے کا واحد پورٹل بنی ہوئی ہے۔

گیٹ جاب انڈیا (Getjab.in)
یہ ایک اور دلچسپ پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو ای میل کے ذریعہ مطلع کرتا ہے جب پے ٹی ایم ویکسین فائنڈر اور ویکسین می جیسی COVID-19 ویکسین سلاٹ کی دستیابی ہوتی ہے۔ یہ بھی اس طرح کی سہولیات فراہمن کرتا ہے۔
واٹس ایپ میو گو کورونا ہیلپ ڈیسک (WhatsApp MyGov Corona Helpdesk):
واٹس ایپ شہریوں کو کووڈ۔19 کے ویکسین مراکز تلاش کرنے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہے جو مارچ 2020 میں شروع کیے گئے واٹس ایپ مائی گو کورونا ہیلپ ڈیسک چیٹ بٹ کے ذریعہ اپنے آس پاس موجود ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 09, 2021 06:44 PM IST