உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کووڈ۔ 19:سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا

    فائل فوٹو۔

    فائل فوٹو۔

    سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے جمعرات کے روز 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا۔

    • Share this:
      دبئی۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے جمعرات کے روز 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق، کرفیو کے تحت  جو کہ اگلے نوٹس تک نافذ رہے گا، یہاں کے باشندوں کو صبح 6 بجے سے شام 3 بجے تک حفظان صحت اور اپنے پڑوس میں کھانے پینے کی چیزیں حاصل کرنے کے لئے ہی اپنے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔

      وہیں، ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ دو افراد کو ایک ہی کار میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی جس میں ایک ڈرائیور ہو گا اور دوسرا وہ شخص ہو گا جو کھانے پینے کے سامان یا حفظان صحت کے حصول کی غرض سے اپنے گھروں سے باہر نکلیں گے۔
      وزارت نے کہا ہے کہ ’24 گھنٹے کرفیو کے دوران مذکورہ اوقات میں جن میں گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی اس میں بھی صرف بالغ افراد کو گھر سے باہر جانے دیا جائے گا جبکہ بچوں کو متعدی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے گھر تک محدود رکھا جائے گا‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ فیصلے کا نفاذ آج سے ہوگا۔ محلوں میں ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی، اس سے استثنی صرف غذائی اور اشیائے ضروریہ کے علاوہ پٹرول پمپ، فارمیسی اور بینکوں کو ہوگا‘۔

       
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: