உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب میں نہیں تھم رہے کورونا کے معاملے، متاثرین کی تعداد ہوئی 39،000 کے پار

    سعودی عرب: کورونا وائرس کے تصدیق شدہ معاملات 39،000 سے متجاوز

    اتوار کے روز کووڈ۔ انیس کے سب سے زیادہ معاملات مکہ مکرمہ (438 معاملات) ، جدہ (374) ، ریاض (363) ، اور مدینہ (248) میں سامنے آئے۔

    • Share this:
      جدہ۔ اتوار کے روز کووڈ۔ 19 کے 1،912 نئے تصدیق شدہ کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جس کے بعد مملکت میں درج کیسوں کی کل تعداد 39،048 ہوگئی ہے۔ اتوار کو اعلان کردہ تصدیق شدہ نئے کیسوں میں سے 35 فیصد سعودی تھے۔ اتوار کے روز کووڈ۔ انیس کے سب سے زیادہ معاملات مکہ مکرمہ (438 معاملات) ، جدہ (374) ، ریاض (363) ، اور مدینہ (248) میں سامنے آئے۔ ان میں 21 فیصد خواتین، 89 فیصد بالغ ، 8 فیصد بچے اور 3 فیصد 65 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔

      العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق کورونا وائرس کے نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 35 فی صد سعودی شہری ہیں اور 65 فی صد دوسرے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافے کے باوجود شرح اموات دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم اور صحت یاب ہونے والوں کی شرح کہیں زیادہ ہے۔ سعودی عرب میں اب تک کل تشخیص شدہ کیسوں میں صرف 0۰7 فی صد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ قریباً 30 صد صحت یاب ہوچکے ہیں۔



      وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ ملک میں صحت کی صورتحال کا جائزہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ وزارت مملکت میں کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں اپنی سفارشات بھیج نہیں دیتی ہے۔ وہیں، ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 1313 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں اور کل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11457 ہوگئی ہے۔

       

       

       
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: