ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ۔19: اترپردیش میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کا آغاز، متأثرین کی تعداد 42 پہنچی

مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ تازہ متأثرین ایسے ہیں جن کی بیرون ملک سے آنے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ جس سے یوپی میں کووڈ۔19 کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کے شہبات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 26, 2020 02:26 PM IST
  • Share this:
کووڈ۔19: اترپردیش میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کا آغاز، متأثرین کی تعداد 42 پہنچی
مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ تازہ متأثرین ایسے ہیں جن کی بیرون ملک سے آنے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ جس سے یوپی میں کووڈ۔19 کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کے شہبات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

لکھنؤ۔ اترپردیش میں جمعرات کو نوئیڈا میں کورونا وائرس کے تین اور باغپت میں ایک نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ریاست میں کووڈ۔19 سے متأثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42ہوگئی ہے۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ تازہ متأثرین ایسے ہیں جن کی بیرون ملک سے آنے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ جس سے یوپی میں کووڈ۔19 کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کے شہبات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ ریاست میں ابھی تک 42 کورونا متأثرین میں سے 11 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں جبکہ دیگر چار کو جلد ہی گھر بھیجنے کی تیاری ہے۔


یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو
یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو


اطلاعات کے مطابق نوئیڈا کی 21 سالہ لڑکی کے جسم میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کبھی بھی بیرون ملک کے سفر پر نہیں گئی ہے۔ ایسے ہی 33 سالہ ایک دیگر خاتون اور 39 سالہ مرد میں کووڈ۔19 کی تصدیق ہوئی ہے ۔جس سے یوپی میں کووڈ۔19 کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کے شبہات بڑھ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی سے لوٹے 32 سالہ شخص میں بھی کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ ملی ہے۔


متعلقہ سبھی چار متأثرین کی جانچ لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں ہوئی ہے جس کی رپورٹ جمعرات صبح کو آئی ہے۔ سبھی کو ان کے متعلقہ اضلاع میں آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیکل افسران کے مطابق ریاست میں اب تک 42 افراد کے نمونوں میں کورونا وائرس کے علامات کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں نوئیڈا میں سب سے زیادہ 14اور آگرہ و لکھنؤ میں آٹھ۔آٹھ ،غازیآباد میں تین، پیلی بھیت میں دو اور لکھیم پور کھیری، مرادآباد، وارانسی، کانپور، باغپت،جونپور اور شاملی میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
First published: Mar 26, 2020 02:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading