ہندوستان میں 24 گھنٹے میں سامنے آئے کورونا انفیکشن کے 5357 نئے معاملے، فعال کیسز 32000 سے تجاوز، 11 اموات

تیزی سے پھیل رہا کورونا

تیزی سے پھیل رہا کورونا

COVID-19 Cases Today: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 5357 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ، ہندوستان میں روزانہ کووڈ-19 کے معاملات میں ایک دن پہلے کے مقابلے میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 5357 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ، ہندوستان میں روزانہ کووڈ-19 (COVID 19) کے معاملات میں ایک دن پہلے کے مقابلے میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ تاہم، اس وقت ہندوستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں اس وقت 32,814 کووڈ-19 کے فعال کیسز ہیں، جو کہ کل انفیکشن کا 0.07 فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، نئے کیسوں کے ساتھ، ملک میں کووڈ کیسز کی تعداد 4.47 کروڑ (4,47,56,616) تک پہنچ گئی ہے، جبکہ قومی کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.74 فیصد ہے۔

    ہندوستان نے ڈنکے کی چوٹ پر سرینگر میں طے کی جی 20 اجلاس، بلبلاتے رہ گئے چین اور پاکستان

     

    ہفتے کو ہندوستان میں COVID-19 انفیکشن کے 6,155 نئے کیسز رجسٹر کیے گئے تھے، جب کہ فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 31,194 ہوگئی تھی۔ ملک میں 11 اموات کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,965 ہو گئی ہے۔ گجرات میں تین، ہماچل پردیش میں دو اور بہار، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، اڈیشہ اور اتر پردیش میں ایک ایک موت واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ کیرالہ میں ایک موت کے پچھلے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔ کورونا بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,41,92,837 ہوگئی جب کہ اموات کی شرح 1.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں اب تک کووڈ ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

    ملک میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے کئی ریاستوں نے ایک بار پھر احتیاطی تدابیر پر زور دینے کا کام شروع کر دیا ہے۔ کیرالہ نے حاملہ خواتین، بوڑھوں اور بیماروں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اتر پردیش نے تمام بین الاقوامی مسافروں کے لیے لازمی کوویڈ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔ دہلی میں بخار، کھانسی اور نزلہ جیسی علامات والے ہر مریض کو کووڈ ٹیسٹ کروانے کو کہا گیا ہے۔ ہریانہ حکومت نے بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: