ریو ڈی جنینرو۔ برازیل کی قومی صحت وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1274 لوگوں کی موت ہونے سے یہاں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39680 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اسی دوران 32913 معاملوں کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 772416 پہنچ گئی ہے۔
برازیل میں ایک دن قبل کووڈ۔ 19 کے 32091 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 1272 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ برازیل وبا سے متاثر معاملوں میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ عالمی صحت تنظیم نے 11 مارچ کو کووڈ۔ 19 کو عالمی وبا اعلان کردیا تھا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک دنیا میں کورونا وائرس سے 7316369 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 415000 سے زیادہ لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔
وہیں، اٹلی میں شہری تحفظ ادارے کی تکنیکی و سائنسی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اگوسٹینو میوزو نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وباء کے آغاز سے اب تک 4564 بچے اس وبا سے متاثر ہیں۔ متاثرہ بچوں میں زیادہ تر بچے سات سے سترہ سال کے ہیں ، تاہم اس وبا سے ہلاک ہونے والے تمام بچے سات سال سے کم تھے۔ میوزو نے کہا کہ متاثرہ تمام بچوں کو گھر میں طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، صرف 100 بچوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسکول بند نہ کئے جاتے تو متاثرہ بچوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی تھی۔ اٹلی میں کورونا کے 235763 کیسز ہیں اور 34114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف، امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 42 ہزار 539 کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 952 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 88 ہزار 862 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔